اب آدھار کارڈ کے لئے بھی ہوگا جی ایس ٹی کا اطلاق ۔ چہرے کی پہچان بھی ہوگی ضروری!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2018, 2:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو26؍اگست(ایس او نیوز) سرکار کی طرف سے آئندہ آدھار کارڈ سے متعلق کسی بھی اپ ڈیٹ کے لئے جی ایس ٹی لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جی ایس ٹی کا اطلاق نئے آدھار کارڈ حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ پرانے آدھار کارڈ میں کسی بھی قسم کے اپ ڈیٹ کرنے کے لئے ہوگا ، یہ اضافی جی ایس ٹی چارج کم از کم 2 روپے سے 5روپے تک ہوگا۔

امسال فروری میں سرکار کی طرف سے کہا گیا تھا کہ آدھار کارڈمیں کسی بھی قسم کی ترمیم کے لئے 18%جی ایس ٹی لاگو کی جائے گی۔ لیکن اب محکمہ دیہی ترقیات و پنچایت راج کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعلامیہ کے مطابق یہ فیس 20%کردی گئی ہے۔مرکزی سرکار کی جانب سے آدھار کارڈ میں ترمیم کے لئے جی ایس ٹی لاگو کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اسی بنیاد پر محکمہ دیہی ترقیات و پنچایت راج کی طرف سے تمام ضلع پنچایتوں اور گرام پنچایتوں کو احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

چہرے کہ پہچان لازمی:آدھارکارڈ کے سلسلے میں ایک اور تازہ ترمیم یہ کی گئی ہے کہ اب آدھار کارڈ رکھنے والے شخص کے چہرے کی پہچان بھی بایو میٹرک سسٹم میں ریکارڈ کروانی ہوگئی۔یعنی پہلے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی پہچان ریکارڈ کروائی جاتی تھی۔ مگر یونیک آئیڈنٹی فکیشن آف اتھاریٹی آف انڈیاUIDAIنے نیا فیصلہ کیا ہے کہ افراد کے’(face recognitio) چہروں کی پہچان‘اس میں شامل کیا جائے۔ UIDAIکا کہنا ہے کہ موجودہ فنگرپرنٹس اور آنکھوں کی پہچان میں کچھ خامیاں پائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس سے آدھار کی تفصیلات کو زیادہ تحفظ ملے گا۔ اور اس کا سلسلہ 15ستمبر سے مرحلہ وار چلایا جائے گا۔ سب سے پہلے ٹیلی کام کمپنیوں میں اس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس تازہ اقدام کی وجہ سے نیا سم کارڈ خریدنے یا تبدیل کرنے، بینکنگ کے معاملات میں، راشن کارڈ اور سرکاری دفاتر میں حاضری وغیرہ کے معاملات میں آدھار کی تصدیق کے لئے ’چہرے کی شناخت‘ لازمی ہوجائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...