پین کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2018 تک
نئی دہلی،8/دسمبر(ایجنسی ) سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرٹیکسیس (سی بی ڈی ٹی) نے پین کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر سے توسیع کر دی ہے ۔ اسے اب بڑھا کر 31 مارچ 2018 کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ نوٹس کیا گیا ہے کہ اب تک کچھٹیکس ادا کرنے والوں نے اپنا پین نمبر، آدھار نمبر سے نہیں جوڑا ہے۔ ایسے میں انہیں لنک کرنے کی آخری تاریخ کو اب 31 مارچ 2018 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کچھ انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کو آدھار اور پین نمبر لنک کرنے میں آ رہی پریشانیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسا کیا گیا ہے۔ پہلے لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست تھی جسے بڑھا کر 31 دسمبر کر دیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں لائے گئے انکم ٹیکس قانون۔1961 کی دفعہ 139 اے اے (یکم جولائی2017سے نافذ) کے تحت انکم ٹیکس کو اپنا آدھار نمبرکو (مستقل کھاتہ نمبر) پین نمبر سے لنک کرنا لازمی ہے۔