آدھار لنکنگ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی،ممتا بنرجی نے اہم سوالات اٹھائے
کولکاتہ ، 9؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بغیر کوئی ضمانت کے آدھارلنکنگ کی لازمیت پرمرکزپرایک بار پھر زبانی حملہ کر تے ہوئے کہا کہ اس سے کسی فرد کی بنیادی حقوق کی ہی خلاف ورزی ہوگی۔ممتابنرجی نے کل یہاں یونیورسل ڈیلئیریشن آف ہیومن رائٹس کی69 ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوزائیدہ بچہ، جس کی آنکھیں بھی ٹھیک سے نہیں کھلی ہوں اس کے لئے آدھارکارڈکی ضرورت ہے اور کیا یہ بچے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہے۔انہوں نے کہا۔’’ایک شخص کے بینک اکاؤنٹ سے آدھار لنک کیا یہ یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ اس کے اکاؤنٹ سے پیسے خود کار طریقے سے نہیں ہٹیں گے‘‘۔