عوامی شکایت قانون منفرداورانوکھا:نتیش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2017, 8:57 PM | ملکی خبریں |

مونگیر، 18جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مونگیر ہیڈ کوارٹر کے پولو میدان میں چیتناسبھا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے عوام کے یومیہ مسائل کی تشخیص کے لئے درخواست عوامی شکایت سراغ رساں قانون کو ملک کا منفرد اور انوکھا قانون بتایا۔نتیش نے کہا کہ جنتا دربار کے متبادل کے طور پر ان کی حکومت نے عام عوام کو اپنے مسائل کی تشخیص کے لئے قانونی حق پیش کر دیا ہے۔آج اس قانون کے بہتر نتائج پوری ریاست میں دکھائی دے رہے ہیں،عوام اس قانون کا سہارا لینے میں دلچسپی دکھا رہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر مونگیر ضلع ہیڈکوارٹر میں ضلع عوامی شکایت  سراغ رساں قانون کی کارروائی کا معائنہ کیا،آج اس قانون کے تحت ضلع کے حویلی کھڑگ پور کی بیوہ گلابی دیوی کو انصاف ملا۔پنجاب نیشنل بینک نے بیوہ کے شوہر کی رقم کو اس کے بچت اکاؤنٹ میں آج ٹرانسفر کر دیا۔بیوہ آنجہانی شوہر کے بچت اکاؤنٹ کی ایک لاکھ 37ہزار کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کے لئے کافی دنوں سے بینک کا چکر لگا رہی تھی،ساتھ ہی مونگیر کے قاسم مارکیٹ کے روبی کماری کو 74ہزار روپے کے بجلی کے بل کو اس قانون کے تحت سماعت کے بعد بجلی محکمہ نے بل میں بہتری کرکے روبی کماری کو صرف سات ہزار روپیہ ادا کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلی آج ہی مونگیر صدر ڈویژن میں شریمت پور پنچایت کے اقلیتی اکثریتی مبارک چک گاؤں گئے اور سات قرارداد پروگرام کے تحت ہر گھر نل کے پانی، پکی سڑک، ٹوائلٹ تعمیر اور ہر گھر بجلی منصوبہ بندی کی موقع پر جانچ پڑتال کی۔آج کی چیتناسبھاکو پانی وسائل کے وزیر رجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، دیہی امور کے وزیر شیلیش کمار اور لیبر وسائل کے وزیر وجے پرکاش نے بھی خطاب کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...