ایک سینئر مسلم قائدکی مدد سے میں کانگریس میں آیا: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd May 2017, 1:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/مئی (ایس او  نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج اعتراف کیا کہ کانگریس کے ایک سینئر مسلم قائد کی مدد سے انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اپنے سیاسی حریف سابق وزیر ایچ وشواناتھ کے اس بیان پر کہ ان کی کوششوں سے سدرامیا کانگریس میں شامل ہوئے، سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل سے ملاقات اور بات چیت کے بعد ہی وہ کانگریس میں شامل ہوئے، احمد پٹیل تک رسائی حاصل کرنے میں انہیں ایک سینئر مسلم قائد نے کافی مدد کی۔ آج ودھان سودھا کے روبرو بی بی ایم پی کی طرف سے شہر میں صفائی کیلئے خریدی گئی مشینوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس میں ان کی شمولیت میں وشواناتھ کا کوئی اہم کردار نہیں ہے۔وشواناتھ روزانہ اگر اس طرح کے بیان دیتے رہیں تو اس پر ہر بار ردعمل ظاہر کرنا ضروری نہیں۔ کانگریس میں ان کی شمولیت کے متعلق وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ایک مسلم لیڈر کی مدد سے انہوں نے احمد پٹیل سے رابطہ کیا اور ان سے رائے مشورہ کے بعد ہی وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔دوبارہ اس سلسلے میں بحث نہ ہو تو وہ بہتر سمجھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی ایسے امیدواروں کو ہی ٹکٹ دے گی جو جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،تاکہ پارٹی اقتدار حاصل کرسکے۔انہوں نے کہاکہ امیدواروں کے انتخاب کے مرحلے میں سماجی انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھا جائے گا اور ساتھ ہی کامیابی کے امکانات کو بنیادی معیار قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے انتخابات کے دوران جو امیدوار بہت کم فرق سے ہار چکے ہیں ان کے ناموں پر بھی اس بار غور کیاجاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...