منڈگوڈ میں قرض کے دباؤ میں ایک شخص نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th December 2018, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ :19؍ڈسمبر (ایس او نیوز)بیمار بیوی کےعلا ج کو لے کر کئے گئے قرض کے دباؤ میں ایک شخص نے  زہریلا کیمیائی محلول پی کر خودکشی کرلی۔واقعہ منڈگوڈ تعلقہ کے بیڈسگاؤں پنچایت حدود کے بسون جڈی دیہات میں  پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت کرشنا سدی (46) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کرشنا اپنی بیماربیوی کے علاج کے لئے بہت سارا قرض لیاتھا، کافی اخراجات کے بعد بھی بیوی صحت مندنہیں ہوپارہی تھی تو ذہنی دباؤ میں آکر منگل کو زہر پی کر خودکشی کرلی۔

مہلوک کے رشتہ دار ایمانوئیل سدی نے پولس تھانے میں درج شکایت میں کہا ہے کہ جیسے ہی کرشنا کے زہر پینے کی اطلاع ملی، اسے  فوری طورپر سرسی اسپتال لے جایا گیا، مگر  کرشنا نے راستہ  میں ہی دم توڑ دیا۔

منڈگوڈ پولس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے پولس چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...