خاتون نے بچے کو تھیلے میں ڈال کر اغوا کر لیا
دبئی،27اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک وڈیو میں سعودی عرب کے ایک ہسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کرنے والی خاتون باہر نکلتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ واقعہ الخرج کے شاہ خالد ہسپتال میں پیش آیا جہاں نرس کا رُوپ دھاری ہوئی خاتون نے بچے کو اغوا کر کے ایک بڑے تھیلے کے اندر ڈالا اور تیزی سے ہسپتال سے باہر نکل گئی۔ہسپتال کے اندر سکیورٹی کیمروں سے حاصل وڈیو کے مطابق اغوا کار خاتون برقع پہنے ہوئے نمودار ہوئی اور برقع کے اندر نرسوں کے لیے مخصوص یونیفارم تھا۔ سفید رنگ کے تھیلے میں بچے کو ڈال کر وہ لفٹ میں سوار ہو گئی۔یاد رہے کہ سکیورٹی فورس اغوا کی کارروائی کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں نومولود تک پہنچ گئی جس کی عمر صرف 5دن ہے۔ ریاض پولیس کے اعلان کے مطابق یہ بچہ الخرج کی ایک مسجد میں ملا.. اور اغوا کار خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔