شہر میں عازمین حج کے لئے یک روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام، سفر حج میں رضائے الہٰی کو مقدم رکھیں: روشن بیگ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th July 2018, 1:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:17/جولائی(ایس او نیوز)ریاستی حج کمیٹی کے ذریعے امسال سفر حج بیت اﷲ پر روانہ ہونے والے عازمین حج کے لئے آج بنگلور پیالیس کے ٹینس پویلین میں یک روزہ حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔رکن اسمبلی اور ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین جناب روشن بیگ نے اس موقع پر عازمین حج سے مخاطب ہوکر انہیں سفر حج بیت اﷲ پر روانگی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ ملک میں امن وامان اور سالمیت کے لئے اپنے سفر مقدس کے دوران خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے عازمین سے کہاکہ سرزمین حجاز پر اپنے قیام کے دوران اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادتوں اور دعاؤں میں گزارنے کی کوشش کریں ، تاکہ اپنے اس سفر کو بامقصد اور کامیاب بناسکیں۔ خادم الحجاج نے کہاکہ حجاج کرام کی تربیت کے احسن انتظام کا طرۂ امتیاز کرناٹک کو حاصل ہے۔ مرکزی حکومت نے2006 میں منیٰ حادثے کے بعد تمام ریاستوں پر یہ لازمی قرار دیاتھاکہ عازمین حج کو روانگی سے قبل سعودی عرب کے قوانین ، حج کے مناسک اور دیگر تقاضوں کے متعلق خصوصی تربیت سے آراستہ کیا جائے۔ اس پر عمل کرتے ہوئے کرناٹک نے حاجیوں کی تربیت کے لئے ملک بھر میں مثالی انتظامات کئے ہیں۔ جناب روشن بیگ نے کہا کہ اس تربیت میں نہ صرف حج کمیٹی سے جانے والے عازمین حج بلکہ مختلف پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے ذریعے سفر کرنے والے عازمین کی تربیت کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔اس تربیت کے دوران عازمین حج کوحج کے مذہبی امور، سفر حج کے دوران برتی جانے والی احتیاط ، سعودی عرب کے قوانین وضوابط ، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے عازمین حج کو ذہنی طور پر اس سفر کے لئے پوری طرح تیار کیا جاتاہے۔ جناب روشن بیگ نے کہاکہ کرناٹک کے حج کوٹے میں اضافے کے لئے مرکزی حکومت سے بارہا نمائندگی کی گئی ہے۔ مرکز پر یہ زور دیاجارہاہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے کوٹے کو گھٹاکر یہ کوٹہ حج کمیٹی کے حوالے کیاجائے تاکہ ایسے عازمین جو برسوں سے سفر حج کے لئے منتظر ہیں انہیں بھی حج کمیٹی کے ذر یعے سفر کا موقع ملے۔ حج کمیٹی کے ذر یعے سفر عمرہ شروع کرنے کی تجویز کے متعلق ریاستی حج کمیٹی چیرمین نے بتایاکہ اس ضمن میں بات چیت جاری ہے۔ اگر یہ نظام رائج ہوجائے تو زائرین عمرہ کو انتہائی کم شرحوں پر سفر حجاز کی سعادت سے مشرف ہونے کا موقع میسر آسکتا ہے۔ انہوں نے عازمین حج سے گز ارش کی کہ حج بھون میں ان کی روانگی کے لئے کئے جانے والے انتظامات اور حج بھون سے روانہ ہونے کے بعد عارضی حج ٹرمینل میں فراہم کی جارہی سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے سفر کو آرام دہ بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے گزارش کی کہ اپنے سفر کے دوران وقت کی پابندی کاخاص خیال رکھیں، اکثریہ دیکھا گیا ہے کہ بنگلور کے عازمین کی طرف سے ہونے والی تاخیر کے سبب فلائٹوں کی اڑان کے اوقات میں خلل پڑا ہے۔ دوبارہ اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہو اس کے لئے خاص احتیاط برتی جائے۔ اس موقع پر مولانا محمد لطف اﷲ مظہر رشادی خطیب وامام مسجد قادریہ نے حج کے مذہبی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے خوش نصیب بندوں کو منتخب کیا ہے جو امسال حج کی سعادت کے لئے اس کے گھر پر حاضر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی شہنشاہ یا حکمران کے دربار میں حاضری کے لئے جس طرح کے جتن اور احتیاط برتے جاتے ہیں اس کے مقابل خالق کائنات کے دربار میں حاضری کے لئے کس قدر احتیاط برتی جانی چاہئے اس کا خیال ضرور رکھیں اور اپنے سفر کے دوران ہر وقت یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ اپنی کسی حرکت سے حرمین شریفین کی بے ادبی نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے پورے سفر کے دوران عازمین یہ یقینی بنائیں کہ ہماری کوئی کوتاہی اﷲ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب نہ بننے پائے اور اپنے ہر عمل کا مقصد صرف اﷲ تعالیٰ کی رضا جوئی ہو، انہوں نے سفر کی شروعات عمرہ کی ادائیگی ، قیام مکہ ،منیٰ کے لئے روانگی ،یوم عرفہ کے موقع پر میدان عرفات میں قیام، مزدلفہ میں قیام ،قربانی ،رمی جمرات ، طواف زیارت اور دیگر تمام امور پر روشنی ڈالی اور اس کے بعد بارگاہ رسالتؐ میں حاضری اور مدینہ منورہ میں قیام کے آداب کے بارے میں تفصیلی جانکاری سے عازمین کو آگاہ کرایا ۔اس موقع پر وظیفہ یاب کے اے ایس آفیسر سید اعجاج احمد نے سفر حج کی سماجی اور قانونی جانکاریوں سے عازمین کو آگاہ کرایا۔ انہوں نے بھی سعودی عرب میں قیام ، سفر حرم شریف کی زیارت ،منیٰ مزدلفہ، عرفات اور دیگر مقامات مقدسہ پر عازمین کو حاصل سہولتوں اور دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس دوران عازمین کی طرف سے کئے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب دیا۔ ڈاکٹر ریاض باشاہ نے دوران حج صحت کی دیکھ بھال کے متعلق عازمین حج کو جانکاری دی۔ اس موقع پر جناب روشن بیگ نے مولانا لطف اﷲ مظہر رشادی کی سی ڈی ’’حج قدم بہ قدم ‘‘ کا اجراء کیا۔اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو آفیسر سرفراز خان ،جناب روشن بیگ کے فرزند آر رومان بیگ، حج کمیٹی کے اراکین انڈین فورم فار حج ٹریننگ کے ذمہ داروں ، عازمین حج موجود تھے۔اس کیمپ میں بنگلور کے علاوہ بنگلور رورل ، ٹمکور ، کولار، چکبالاپور ، رام نگرم، اور دیگر اضلاع کے عازمین حج نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...