تاج محل مسجد میں نماز پر پابندی کا معاملہ 12 نومبر کو آثار قدیمہ کے آفیسرسے ملاقات ہوگی:سیدابراہیم حسین زیدی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th November 2018, 9:39 PM | ملکی خبریں |

آ گرہ10نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) گزشتہ روز تاج محل احاطہ میں موجود مسجد میں نماز کی پابندی پر آثار قدیمہ کے زبانی پابندی اورامام کو مسجد میں نماز ادا نہ کرنے کے حکم کے بعد تاج محل مسجد انتظامیہ کمیٹی نے شہر کے تمام مسلمان کی اجلا س کا انعقاد تانگہ اسٹینڈ پر کیا، جس میں شہر کی تمام شخصیت نے شرکت کر اس بات کا احساس دلایا کہ تاج محل مسجد معاملہ میں ہم تمام لوگ متحد ہیں۔ واضح ہو کہ اس میں طے ہواکہ کمیٹی کی جانب سے ۱۲ نومبر کو محکمہ آثار قدیمہ آفسر سے ملاقات کرمیمورنڈم دیا جائے گا۔واضح ہوکہ محکمہ آثار قدیمہ نے سال ۲۰۰۶میں سپریم کورٹ کے حکم نامہ کو بنیاد بنا کر صرف جمعہ کے روز نماز ادا کر نے کی اجازت کا فیصلہ لیا ہے۔ اسی ماہ ۳ نومبر کو آثار قدیمہ آفسر ڈاکٹر بسنت کمار کے حکم سے تاج محل میں ہر روز ادا ہونے والی نماز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس کے ساتھ وضو کے لیے پانی کے لیے ٹینک پر ریلنگ لگا کر تا لا لگا دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق تاج محل مسجد میں جمعہ کی نماز ہی ادا کی جائے گی۔وضو کے ٹینک پر تالا کی وجہ سیاح کے حفاظتی نقطہ نظر کو دلیل بتائی گئی ہے ۔ افسر ان کی غیر معقولی منطق ہے کہ پانی کی وجہ سے’’ سیاح ‘‘زخمی ہو سکتے ہیں۔اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سید ابراہم حسین زیدی نے کہاکہ تاج محل میں مسجد تعمیر کے وقت مسلسل نماز ادا ہورہی ہے، مسجد میں مقامی ، ملکی ( سیاح )، غیر ملکی( سیاح ) نمازی نماز ادا کرتے ہیں ۔ جب کمیٹی نے نماز کی پابندی پر آفسر سپریم کورٹ کا حکم نامہ کا مطالبہ کیا توکسی قسم کوکوئی معقول جواب نہیں دیا گیا ۔ مفتی مدثر خان قادری نے کہا کہ ملک کے آئین نے ہر ہندوستانی کو اُس کے مذہب کے مطابق عبادت گاہ میں عبادت کرنے کی اجازت دی ہے،اگر سپریم کورٹ نے تاج محل احاطہ کی مسجد میں نماز پر پابندی لگائی ہے تو اس فیصلہ کی کاپی محکمہ عام کرے ، ہم ملک کے قوانین کا احترام کرتے ہیں،اگر عدالت کا فیصلہ نماز پر پابندی کا ہے تو ہم عدالت میں نمازکے لیے درخواست کریں گے ، اگر یہ فیصلہ محکمہ کا ہے تو مسجد میں نماز کے لئے ہم تمام طرح کی پر امن کوشش کریں گے ، جس سے مسجد میں نمازادا کی جائے ۔ادریس علی نے کہا کہ محکمہ مسجد معاملہ میں تاج نگری کی فضا کو خراب کر نے کی کوشش کر رہا ہے۔، محکمہ مسجدمعاملہ پرجلد فیصلہ کر ے جس سے اس پر کسی قسم کی سیاست نہ ہو۔سلمان مظہر نے کہا کہ تاج محل مسجد میں نماز پر پابندی پرداشت نہیں کی جائے گی۔ حاجی جمیل الدین قریشی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ تاج محل میں نماز پرپابندی کسی قسم کی سیاست تو نہیں۔ اس اجلا س میں سمیع آغائی ، احمد حسن، منور علی، رندیم نور، اسلم قریشی ، عرفان سلیم، عدنان ، دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...