گورکھپور میڈیکل کالج میں 30 بچوں کی موت، آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنی کے بقایاکی وجہ سے ہوا حادثہ: کون ہے ذمہ دار ؟

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2017, 3:01 AM | ملکی خبریں |

گورکھپور:11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ادھریوگی آدتیہ ناتھ اکھلیش کے منصوبوں پرجانچ بٹھانے،مقامات کے نام تبدیل کرنے اوردیگرمتنازعہ امورمیں مصروف عمل ہیں ،دوسری طرف انتظامی لاپرواہی کابدترین نمونہ دیکھنے کوملاہے۔حدتویہ ہوگئی کہ اب گڈگورننس کے نام پرآئے یوگی آدتیہ ناتھ کے ہوم ضلع گورکھپور میڈیکل کالج میں تیس بچوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنی کوبقایاادانہ کرنے پریہ واقعہ پیش آیاہے۔اب دیکھناہے کہ ادائیگی نہ کرنے کی ذمہ داری کس پرآتی ہے اوراپوزیشن کس طرح حکومت سے جواب طلب کرکے ذمہ داری طے کراتاہے۔ گزشتہ 36 سے 48 گھنٹوں کے درمیان ان بچوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے پیچھے آکسیجن کی کمی ہونا بتایا جا رہا ہے. ہسپتال کے ذرائع بتاتے ہیں کہ آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ ہونے سے بچوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ ہسپتال ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہوم ضلع میں آتاہے۔ پچھلی9۔10 تاریخ کوخودوزیراعلیٰ نے اس ہسپتال کا دورہ کیاتھا۔ اس کے بعد بھی اس طرح کی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے بچوں کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لیکن فی الحال آکسیجن کی کمی کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ کل یعنی 10 اگست کو 23 بچوں اور آج 7 بچوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ اموات آئی سی یو میں ہوئی ہیں۔رہنما کملیش پاسوان نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈاکٹرنے بتایاکہ 8 سے 12 بچے روزانہ مرتے ہیں جاپانی بخارسے۔معاملہ اس لیے بھی زیادہ سنگین ہو جاتا ہے کہ یہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہوم ضلع میں ہواہے۔ وزیراعلیٰ جمعرات کو اس علاقے میں دورے پربھی تھے۔جمعرات کو 23 بچوں کی موت ہوئی ہے جس میں7 بڑے بچے تھے باقی 3 دن اور چاردن کے تھے۔ آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی کے 68 لاکھ سے زیادہ بقایاتھے اور کمپنی نے خبردار کیا کہ اگر رقم ادا نہیں کی گئی  توسپلائی بند کر دیں گے۔ خبردار کرنے کے بائوجود  بھی رقم کی ادا ئیگی نہیں ہوئی، جس  کی وجہ سے کمپنی نے سپلائی بندکر دی۔اگرچہ علاقے کے ایم پی کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیرکے لیے ہی سپلائی بند کی گئی تھی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا تھا اور فی الحال آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔مگر سوال کیا جارہاہے کہ اب ان اموات کا ذمہ دار کون ہے ؟

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...