مارچ تا ستمبر بارش سے96افراد ہلاک:کاگوڈ تمپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2017, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) وزیرمالگزاری کاگوڑ تمپانے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ ریاست میں امسال مارچ تا ستمبرکے دوران ہونے والی بارش کے نتیجہ میں اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 96؍افراد ہلاک اور 750؍سے زائد جانور فوت ہوئے ہیں اور 2993؍مکانات کونقصان پہونچاہے۔ مانسون کی بارش سے ریاست میں گزشتہ 7؍ماہ کے عرصہ میں فصلوں کو ہونے والے نقصانات اور دیگر جانی ومالی نقصانات کاجائزہ لے کر اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے امدادی کاموں کے لئے حکومت کی تشکیل کردہ کابینہ ذیلی کمیٹی کااجلاس اگلے ہفتہ طلب کیاجارہاہے۔کاگوڑ تمپانے بتایاکہ انہوں نے ریاست بھرمیں افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بارش سے ہوئے جانی ومالی نقصانات کاجائزہ لے کر ایک ماہ کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ ایک جانب رواں سال ریاست میں بہتربارش ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں اگلے سال گرمی کے موسم میں پینے کے پانی کاکوئی مسئلہ پیدانہیں ہوگا۔ یکم جون سے 30؍ستمبرتک کرناٹک کے تمام اہم علاقوں میں بہتربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے باوجود اوسطاً ہونے والی بارش سے اس مرتبہ 27؍فیصد زائدبارش مجموعی طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔لیکن ملناڈ ، ساحلی کرٹک اور وسطی کرناٹک میں معمول سے 6؍فیصدکم بارش ہوئی ہے۔ اوسطاً ان علاقوں میں 839؍ ملی میٹرسے زائد بارش ہونی تھی وہیں اب تک 774ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ساحلی کرناٹک میں 15؍فیصد اور ملناڈ کے علاقہ میں 18؍فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان سارے حالات میں ان کاجائزہ لے کر ایک جامع رپورٹ تیارکرنے کیلئے اگلے ہفتہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس طلب کیاگیاہے۔ اجلاس کے بعد اگلے اقدامات کافیصلہ لیاجائے گا۔ زیادہ بارش اور کہیں بارش نہ ہونے سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینے اس مرتبہ نیاطریقہ کاراپنایاجارہاہے۔ اس سے قبل افسروں کو ذاتی طور پر نقصانات کاجائزہ لے کر رپورٹ تیار کرنا پڑتاتھا لیکن اس مرتبہ جدیدٹکنالوجی کے ذریعہ ایک موبائل ایپ تیار کرکے اس ایپ کے ذریعہ نقصانات کاصحیح اندازہ لگایاجائے گا۔ گرام ادیوگ محکمہ باغبانی اور محکمہ زراعت کے افسران کھیتوں اور باغیچوں پر پہونچ کر مشترکہ طور پر جائزہ لیں گے اور موبائل اپلی کیشن میں نقصنات کااندراج کریں گے۔اس سلسلہ میں آج ہی ان سارے محکموں کے افسروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ جلدبازی میں رپورٹ تیارکرنے کے بدلے مشترکہ طور پر جامع رپورٹ موبائل اپلی کیشن کے ذریعہ روانہ کریں۔ اس موقع پر کاگوڑ تمپانے بتایاکہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال فصلوں کو بارش کے نہ ہونے سے جو نقصانات ہوئے تھے اس کے لئے 1635؍ کروڑ روپئے جاری کئے تھے اور 23.51لاکھ کاشتکاروں کے کھاتے میں امدادی رقم جمع کرائی گئی تھی۔ چند تکنیکی دشواریوں، اعدادوشمارمیں فرق کی وجہ سے 50؍کروڑ کی امدادی رقم تقسیم نہیں کی جاسکی۔ مرکز کی روانہ کردہ 621؍کروڑ کی رقم جو فصلوں کے نقصانات کی بھرپائی کے لئے تھی یہ رقم 858220 کاشتکاروں کو فراہم کی گئی۔ رواں سال فصلوں کو ہوئے نقصان کی رپوٹ مرکزکو روانہ کی جائے گی اگر بروقت امدادنہ ہو تو ریاستی حکومت اپنے خزانہ سے ہی کاشتکاروں کو امداد فراہم کرنے پر مجبور ہوگی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔