الانبار:داعش کے حملے میں 9 عراقی فوجی ہلاک،3 اغوا;ریتلے طوفان کے باعث دہشت گردوں نے گھات لگا کرفوجیوں پرحملہ کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2017, 5:44 PM | عالمی خبریں |

بغداد،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کے سیکیورٹی حکام نے خبر دی ہے کہ ملک کی مغربی گورنری الانبار میں الرطبہ کے مقام پرشدت پسند گروپ ’داعش‘ کے تازہ حملے میں کم سے کم نو فوجی ہلاک اور تین اغواء کرلیے گئے ہیں۔عراقی فوج کے ایک ذریعے نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ داعشی جنگجوؤں نے الرطبہ کے علاقے الصقار میں عراقی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی تین گاڑیوں کو گھات لگا کرحملے کا نشانہ بنایا جس کینتیجے میں ان گاڑیوں میں موجود نو فوجی ہلاک ہوگئے۔ جنگجوؤں نے تین فوجیوں کو یرغمال بنالیا جب کہ ایک گاڑی بھی لاپتا ہے جوممکنہ طور پرداعش نے قبضے میں لے لی ہے۔ذرائع کے مطابق داعشی جنگجوؤں نے خراب موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوجی گاڑیوں پرحملہ کیا۔ حملے سے قبل مغربی انبار میں ریت کا شدید طوفان آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں زیادہ دور صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔خیال رہے کہ مغربی الانبار کے تین اہم علاقے اب بھی داعش کے زیرتسلط ہیں۔ ان میں شام سے متصل القائم شہر خاص طور پراہمیت کا حال ہے۔ یہاں موجود داعشی جنگجو اکثر عراقی سیکیورٹی فورسز پرحملے کرتیرہتے ہیں۔ الرطبہ کے علاقے میں عراقی فوج پرحملوں میں القائم کے داعشی جنگجو پیش پیش رہے ہیں۔ داعشی جنگجو اردن اور عراق کی سرحدی گذرگاہ طریبیل میں آمد ورفت میں بھی رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے حملے کرتے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...