ناسک میں ووٹوں کی گنتی کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں 9 گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2017, 9:54 PM | ملکی خبریں |

ناسک،24فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ناسک بلدیاتی انتخابات کے ایک وارڈ میں ووٹوں کی گنتی کے دوران پتھراؤ اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا نے کے معاملے میں نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ اس واقعہ میں کچھ مقامی لوگ اور چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے اور ووٹوں کی گنتی میں بھی تاخیر ہو گئی تھی۔پولیس کو ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ہوا میں گولیاں چلانی پڑی،یہ بھیڑ بی جے پی اور شیو سینا کے حامیوں کی تھی جن کے درمیان میناتائی ٹھاکرے اسٹیڈیم میں جھڑپ ہو گئی تھی۔کل واقعہ کے وقت وارڈ نمبر تین میں ووٹوں کی گنتی ہو رہی تھی۔ووٹوں کی گنتی کے دوران بی جے پی شہر یونٹ کے سربراہ اور ممبر اسمبلی بالاصاحب ا سنپ کے بیٹے مچھندرااسنپ کو وارڈ نمبر تین کے گروپ اے سے فاتح قرار دیا گیا تھا۔شیوسینا کے کچھ کارکنوں نے الزام لگایا کہ وارڈ میں جتنے ووٹ ڈالے گئے ہیں، ای وی ایم مشین ان سے زیادہ ووٹ دکھا رہی تھی،اس کے بعد بی جے پی اور شیو سینا کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ان لوگوں نے کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جس میں پولیس کی گاڑی بھی شامل ہے،اس وجہ سے سینٹر میں حکام کو ووٹوں کی گنتی کو روکنا پڑا۔واقعہ کے سبب ہیراواڑی کے پچوٹی علاقے میں واقع ووٹوں کی گنتی مرکز کے باہر کشیدگی پیدا ہو گئی۔پچوٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج دنیش باردیکر نے بتایا کہ ناسک کے پولیس کمشنر روندر کمار سنگھل سمیت سب پولیس افسران موقع پر پہنچے۔اس کے بعد صورت حال کو قابو میں کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں نو افراد کو گرفتار کیا گیا اور منسلک دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...