امریکہ کی 40 ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں؛ 9؍ افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th January 2018, 1:02 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 3جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ سخت سردی کی لپیٹ میں رہا ہے۔ موسم سرما کی شدت کے نتیجے میں اب تک کم از کم نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں؛ جب کہ موسم میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔موسمیات کے قومی ادارے نے منگل کے روز 40 امریکی ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ایک ٹوئٹ میں ادارے نے کہا ہے کہ ’’آرکٹک سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں عام درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا، جس کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے میں خطرناک قسم کی سرد ہوائیں چلیں گی‘‘۔وہ ریاستیں جہاں روایتی طور پر نسبتاً کم سردی پڑتی ہے، جن میں ٹیکساس، لوزیانہ، مسی سیپی اور الاباما شامل ہیں، وہاں بھی بدھ کے روز برف کی سخت تہ جمنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ الاباما کے شہر کلمن کے قریب علاقے میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سیلشئیس، جب کہ الاباما کے دوسرے شہر، موبیل میں منفی سات سیلشئیس پر پہنچ چکا ہے۔ٹیکساس کے شہر آسٹن میں جو جنوب میں واقع ہے، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے بعد شاذ و نادر برف باری ہوئی، جس کے بعد شہر کے اہل کاروں نے گرم پناہ گاہیں قائم کی ہیں۔ جورجیا کے شہر، سوانا میں، جہاں جنوری میں درجہ حرارت 16 درجے سیلشئیس رہتا ہے، منگل کے روز دوپہر کے وقت درجہ حرارت منفی ایک سیلشئیس تک جا پہنچا ہے۔درجہ حرارت منفی نقطہ پر گرنے کے بعد ملک کے اسپتالوں میں سردی اور اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلہ افراد ایمرجنسی میں طبی امداد کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔