سرکاری اسکولوں میں8ویں جماعت سے دستیاب رہے گی انگلش میڈیم کی سہولت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2019, 5:00 PM | ساحلی خبریں |

کاروار26؍مارچ ( ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ایک اور سرکیولر کے مطابق سرکاری ہائی اسکول؍ پی یو کالجوں کی 8ویں جماعت میں اضافی انگلش میڈیم کی کلاسس جاری کرنے کے لئے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہائی اسکولوں اور پی یو کالجوں میں 8جماعت سے کنڑا اور اردو میڈیم کے ساتھ اب انگلش میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔لہٰذا موجود ہ میڈیم کے علاوہ انگلش میڈیم کی کلاس شروع کرنے کے لئے متعلقہ اسکولوں کی طرف سے تجویز محکمہ تعلیم کو بھیجی جائے۔اسکولوں کے ہیڈماسٹرز، ایس ڈی ایم سی کو انگلش میڈیم کلاس شروع کرنے کی تجویز 30مارچ تک بلاک ایجوکیشن آفیسرز کے پاس جمع کرنی ہوگی۔بلاک ایجوکیشن آفیسرز15اپریل تک یہ تجاویز متعلقہ ڈی ڈی پی آئی کے پاس بھیجیں گے۔پھر 30اپریل تک ڈی ڈی پی آئی کی طرف سے یہ تجاویز ایجوکیشن کمشنر کو روانہ کی جائیں گی۔

اسی طرح کرناٹکا کے سرحدی علاقوں میں جہاں پر سرکاری اسکولوں میں فی الحال کنڑا میڈیم کلاسس موجود نہیں ہیں، ان مقامات پر کنڑامیڈیم کی کلاسس شروع کرنے کے لئے بھی اسی انداز میں تجاویز پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔