بہارگرامین بینک سے 8.80 لاکھ روپے کی لوٹ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th November 2018, 10:17 PM | ملکی خبریں |

جموئی:6/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموئی ضلع کے لکشمی پور تھانہ کے تحت مٹیا مارکیٹ واقع بہار دیہی بینک کی ایک شاخ سے مجرموں نے ہتھیار کے زورپرمنگل کو8.80لاکھ روپے لوٹ لیے۔ واردات کو انجام دے کر لٹیرے فرار ہوگئے۔ لکشمی پور تھانہ صدر سبھاش کمار سنگھ نے بتایا کہ پانچ چھ نقاب پوش بدمعاشوں نے منگل کو بینک کی شاخ میں داخل ہوئے۔ بدمعاشوں نے تمام بینک ملازمین اور گاہکوں کو ہتھیار کے زورپراپنے قبضے میں لے کر انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا اور زبردستی بینک چیسٹ کی چابی لے کر 8.80 لاکھ روپے لوٹ لیے۔انہوں نے بتایا کہ مجرموں نے بینک سے فرار ہونے کے سابق وہاں لگے سی سی ٹی وی کی ہارڈ ڈسک کو نقصان پہنچا یا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ بینک برانچ منیجر انور انصاری کی طرف سے اس معاملے میں مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموئی کے پولس سپرنٹنڈنٹ جے ریڈی نے موقع واردات پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...