مینگلور میں غیر قانونی طور پر اسٹاک کرکے چھپا کر رکھی گئی 853 لوڈ ریت برآمد؛ 35 لاکھ مالیت کی ریتی کی گئی ضبط

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th June 2018, 5:48 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 6/جون (ایس او نیوز) مینگلور کے بجپے پولس تھانہ حدود میں غیر قانونی طور پر اسٹاک کرکے چھپائی  گئی ریت  کو بجپےپولس اور محکمہ کان کنی کے آفسران نے ایک مشترکہ آپریشن کے ذریعے  برآمد کرلیا جس کی مالیت قریب 35 لاکھ روپیہ لگائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ الگ الگ مقامات پر چھاپہ مارتے ہوئے جملہ 853 لوڈ ریتی برآمد کی گئی ہے جسے بعد میں ضبط کرلیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آفسران کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کن کن جگہوں پر غیر قانونی طور پر ریت کو چھپا کر رکھا گیا ہے، اطلاع ملتے ہی بجپے پولس نے ریت کو برآمد کرنے کے لئے  آپریشن  شروع  کردیا۔ذرائع کے مطابق  بداگولیپڈی نامی دیہات میں پولس نے 313 لوڈ ریت برآمد کئے جبکہ نرلاپاڈو سے 233 اور موگارو دیہات سے 307 لوڈ ریت  برآمد کئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...