ایس ایس ایل سی میں توحید پبلک اسکول شیرور کے 80% نتائج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th May 2017, 4:53 PM | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13/مئی (ایس او نیوز)  پڑوسی علاقہ شیرور (اُڈپی ضلع) کے توحید پبلک اسکول نے اس بار 80 فیصد شرح کے ساتھ کامیابی درج کی ہے جس کے پانچ طلبا نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے خبر دی ہے کہ امسال ایس ایس ایل سی میں جملہ 40 طلبہ نے امتحانات دئے تھے، جس میں سے پانچ طلبا امتیازی نمبرات کے ساتھ اور 25 طلبا فرسٹ کلاس کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ کامیابی کی جملہ شرح 80% درج کی گئی ہے۔

ریلیز کے مطابق کے بی یوسف اور شمیم کی دُختر عکسیٰ سائما نے 93.28 فیصد کے ساتھ اسکول میں ٹاپ کیا ہے، حذیفہ یمن نے 90.56 فیصد، سادیہ نے 88 فیصد، عافیہ بانو نے 85.44 فیصد اور جی شازمی پروین نے 85.28 فیصد اوسط کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔

اسکول انتظامیہ نے تمام طلبہ و طالبات کو اُن کے بہترین پرفارمینس پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔