ایودھیاچیک پوسٹ کے قریب شک کی بنیادپرآٹھ نوجوان گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 12:26 AM | ملکی خبریں |

ایودھیا ، 19؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ایودھیاپولیس نے ایودھیا چیک پوسٹ کے قریب شک کی بنیاد پر آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کیاہے۔ پولیس نے کہاکہ یہ نوجوان ایک جیپ پرجا رہے تھے۔کل رات آدھی رات کے بعد انہیں چیک پوسٹر کے قریب روکا گیا تھا۔انسدادِدہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ساہنی کی قیادت میں اے ٹی ایس کی ٹیم نوجوانوں سے پوچھ گچھ کے لیے لکھنؤ سے ایودھیا روانہ کی گئی ۔ساہنی نے بتایا کہ محمد سعید، محمد مدنی، محمد عرفان، محمد عبدل، محمد شکیل، محمد شاکر، محمد رضا اور محمد حسین راجستھان کے ناگور ضلع میں صدر تھانہ علاقہ کے خلیل نگرباسنے گاؤں کے رہنے والے ہیں۔پوچھ گچھ کے دوران اطلاع ملی کہ یہ نوجوان راجستھان سے زیارت کرنے نکلے تھے۔وہ اجمیر شریف، آگرہ خاص گنج اور بہرائچ سے ایودھیا ہوتے ہوئے اکبر پور بسکھاری کے کچھوچھاشریف جا رہے تھے۔ناگور پولیس کے مطابق ان نوجوانوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔تاہم ان نوجوانوں سے سیکورٹی کے ضروری نکات کی وجہ سے سوال کیاجا رہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...