ملک پھرانسانیت شرمسار،ایٹہ میں آبروریزی کے بعد 8 سالہ معصوم بچی کا قتل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 2:42 PM | ملکی خبریں |

ایٹہ،17؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں معصوم بچیوں کی آبروریزی ،درندگی اوروحشیانہ قتل کے واقعات تھمنے اوررکنے کے بجائے لگاتارجاری ہے۔جموں وکشمیرکے کٹھوعہ میں 8سالہ معصوم بچی کی آبروریزی اوراس کاقتل کے بعد ایک اورمعاملہ سامنے آیاہے۔اترپردیش کے ایٹہ میں بھی 8سال کی معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری اورقتل کا معاملہ سامنے آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ اس معاملے کے ملزم کوگرفتار کرلیاگیاہے اورپولس آگے کی جانچ کررہی ہے۔واضح ہوکہ گذشتہ چنددنوں کے اندر معصوم بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

پولس کے مطابق، ہفتہ کوکھیراناگاؤں میں بچی ایک کمیونٹی تقریب سے لوٹ رہی تھی، تبھی 48سالہ شخص نے اسے ایک سنسان جگہ پرلے گیااورریپ کیااوراس کے بعدقتل کردیا۔انہو ں نے بتایاکہ بچی کے اہل خانہ کی جانب سے کل ایف آئی آردرج کرائی گئی ۔ابتدائی جانچ کی بنیادپرملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے اورمعاملے کی مزیدجانچ کی جارہی ہے۔
عیاں رہے کہ اس سے قبل سورت میں بھی 11سال کی بچی کاریپ کرنے کے بعدقتل کردیاتھا اوران کے جسم سے درجنوں چوٹ کے نشان ملے تھے۔خبروں کے مطابق ، کانپوردیہات کے رسول آبادتھانہ علاقہ میں ایک نوجوان نے گاؤں کی ہی نابالغ لڑکی کواغواکرنے کے بعد اس کے ساتھ ریپ کیاتھا۔گذشتہ دس دنوں کے اندردہلی ، بہار، مدھیہ پردیش کے علاوہ دیگرشہروں میں ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

حالانکہ ملک میں کہیں نہ کہیں بچیوں اورخواتین کے ساتھ عصمت دری اورقتل کے واقعات سامنے آنے کے بعد عصمت دری اورقتل کے خلاف مسلسل لوگ احتجاج ومظاہرہ کررہے ہیں اورقصورواروں کوسخت سے سخت سزدلانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔اتناہی نہیں دہلی خواتین کمیشن کی صدرسواتی مالیوال توبھوک ہڑتال پربیٹھ گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...