وجیاپور میں مزدور کے شیڈ سے ملے 8وی وی پیاٹ کے ڈبے۔ ووٹنگ میں ہیرا پھیری کا شبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2018, 4:46 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

وجیا پور 21؍مئی (ایس او نیوز) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ جڑے رہنے والے ووٹر ویریفائیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیاٹ) کے بغیر بیٹری والے 8ڈبے یہاں پر ایک مزدور کے عارضی شیڈ میں پڑے ہوئے پائے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی عوام میں یہ بات زور پکڑ رہی ہے کہ الیکشن کے دوران مختلف مقامات پر ووٹنگ مشینوں سے چھیڑ چھاڑ اور ہیرا پھیری کے الزامات کے پس منظر میں اس طرح وی وی پیاٹ کے ڈبے دستیاب ہونا بڑی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سڑک کی تعمیر سے متعلق مزدوری کرنے والوں کے شیڈ میں یہ ڈبے کپڑے اور سامان رکھنے کے لئے استعمال ہورہے تھے۔مگر یہ کہاں سے آئے اوراس سے پہلے ان ڈبوں کا استعمال کس مقام پر ووٹنگ مشین کے ساتھ ہوچکا ہے ، اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے بغیر بیٹری والے وی وی پیاٹ کے 8 ڈبے ضبط کرلیے ہیں۔ اور کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ ان ڈبوں کی اہمیت اس وجہ سے بڑھ جاتی ہے کہ الیکٹرانک مشین میں پولنگ کے دوران جتنے ووٹ ڈالے گئے ہیں ، ان کی جانچ کے لئے ان ڈبوں میں پڑنے والے پیپر ووٹ سے مطابقت کی جاتی ہے۔

کرناٹکا کے چیف الیکشن افیسرسنجیو کمارنے بتایاکہ مزدوروں کے شیڈ میں ان ڈبوں کو کپڑے رکھنے کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ ان ڈبو ں کے اندر مشین موجود نہیں ہے۔ ہم لوگ اس کے تعلق سے حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بی ایس شیٹانور نے یقین دلایا ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کے بعد کڑی کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔