فرانس:8 شرپسندوں پر مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 9:00 PM | عالمی خبریں |

پیرس23اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فرانسیسی حکام نے تین کم عمر لڑکوں سمیت 8 افراد پر مساجد اور سیاست دانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزمان میں دائیں بازو کا ایک انتہا پسند بھی شامل ہے جس نے سیاسی رہ نماؤں اور مساجد پر حملوں کے لیے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔ملزمان کی عمریں 17 سے 29 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ان پر دہشت گردی کی مجرمانہ سازشوں میں ملوث ہونے کا الزم عاید کیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سرفہرست ملزمان میں الیگزینڈ نیسین شامل ہے جس نے دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں کے لیے ایک تنظیم بنا رکھی تھی۔ اسے گذشتہ جون میں مارسیلیا سے حراست میں لیا گیا تھا۔نیسین نے ’او اے ایس‘ کے نام سے ایک خفیہ لشکر تشکیل دینے کی کوشش کی۔ ایسا ہی ایک گروپ الجزائر کی فرانس سے آزادی روکنے کے لیے بھی تشکیل دیا گیا تھا۔ نیسین کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے اپنے مذموم عزائم انٹرنیٹ کے ذریعے ظاہر کیے اور اعلان کیا کہ وہ سیاہ فاموں، دہشت گردوں اور پناہ گزینوں پر حملے کرے گا۔یہ 21 سالہ ملزم نے نئے نازی گروپ سے تعلق رکھنے والے بیرنگ پریفک سے متاثر لگتا ہے جس نے سنہ 2011ء میں ناروے میں فائرنگ اور بم دھماکے میں 77 افراد قتل کردیے تھے۔پیریس کے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ نیسین اور اس کے ساتھیوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم ان کارروائیوں کیخدو خال واضح نہیں ہوسکے۔کیس کی تحقیق کرنے والے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ نیسین اپنی تنظیم کے لیے اسلحہ خریدنے، گروپ میں شامل ہونے والوں کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس نے بعض عناصر کو فائرنگ کرنے کے گر سکھائے بھی ہیں۔پولیس نے نیسین سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں اس کی والدہ سمیت دو افراد کو رہا کردیا گیا۔تفتیش سے پتا چلا ہے کہ نیسین اور اس کے ساتھی مساجد، سیاسی رہ نماؤں، شمالی افریقا کے سیاہ فاموں اور فاشزم کے خلاف سرگرم کارکنوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔