مدھیہ پردیش میں سڑک حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک، پانچ زخمی
کٹنی ،07؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں مچھگوا کے پاس آج ایک تیز رفتار ٹرک نے دوآ ٹورکشا کو ٹکر مار دی، جس میں آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔بڑوارا پولیس تھانے کے انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ حادثہ صبح 10 بجے ہوا۔حادثے میں آٹورکشہ میں سوار آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ کٹنی کے کلیکٹرکے وی ایس چودھری اور ایس پی اتل سنگھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں پہونچا یا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں آٹورکشہ مچھگوا سے کٹنی کی جانب آ رہے تھے، اسی وقت ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں زوردارٹکر مار دی۔