ایم یووی کے ندی میں گرنے سے آٹھ ہلاک، دوافرادزخمی
دمکا /جھارکھنڈ12 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دمکا ضلع میں ایک ایم یو وی گاڑی پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر ندی میں گرگئی جس کی وجہ سے آج آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔ اس کی اطلاع متعلقہ تھانہ نے دی ہے ۔ ایک حکام نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی سے اپنا توازن کھو دیا تھا اور جاما پولیس تھا نہ حلقہ کے تحت کے لاگلا گاؤں کے قریب جوریا ندی پر بنے پل کی ریلنگ سے جا ٹکرایا اور پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے ندی میں جا گری ۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دیگر دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ گاڑی ہندی اخبارات کے بنڈل بھاگلپور سے دمکا لے جا ر ہی تھی ۔ حکام نے بتایاہے کہ زخمیوں کو یہاں صدر ہسپتال میں طبی امدادکے لیے داخل کرایا گیا ہے۔