پاکستان کی سرحد کے قریب جھڑپوں میں 8 ایرانی فوجی ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2017, 9:14 PM | عالمی خبریں |

تہران،27اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ سیستان بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ایران کے ’اریب‘ ٹی وی کی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سرحد سے متصل میرجاوہ کے مقام پر فوج اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جھڑپوں میں کم سے کم آٹھ فوجی اہلکار ہوگئے۔ ٹی وی رپورٹ میں واقعے کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ جولائی 2016ء کو پاکستان کی سرحد سے متصل علاقے میں ایک جھڑپ میں چار ایرانی فوجی مارے گئے تھے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ بلوچستان میں ’جیش العدل‘ نامی ایک عسکری گروپ سرگرم ہے۔ ایران اس گروپ کو القاعدہ کی ذیلی تنظیم قرار دیتا ہے۔ تہران کا دعویٰ ہے کہ جیش العدل کے جنگجو پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد پر ایک دوسرے ملکوں میں آتے جاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔