عوامی سہولیات کیلئے بنگلورو میں ہیلی پیڈس کی تعمیر کا منصوبہ میڈیکل ایمر جنسی کیلئے بی بی ایم پی کا بڑا اقدام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2018, 8:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو17؍فروری(ایس او نیوز) بنگلورو بروہت مہانگر پالیکے( بی بی ایم پی) کا بجٹ23؍فروری کو پیش کیا جانے والا ہے۔ اس مرتبہ بجٹ میں عوام کی صحت پر زور دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بنگلوروشہر کے محتلف مقامات پر8ہیلی پیڈس بنائے جائیں گے تاکہ ایر ایمبولینس کے ذریعہ شدید بیماروں اور حادثوں میں متاثرہ افراد کو کم سے کم وقفہ میں اسپتال میں پہنچایاجائے۔ فی الوقت شہر میں تقریباً50ہیلی پیڈس موجود ہیں جن کو شہر کے نجی املاک پر بنایاگیاہے۔ بی بی ایم پی کا پلان ہے کہ وہ خود ہیلی پیڈس بنائے گی اور یہ ہندوستان میں پہلا موقع ہے جسے شہری بلدی ادارہ بنارہاہے۔ فی الحال شہر میں چند نجی ہیلی کاپٹر سرویس الیکٹرانک سٹی سے بین الاقوامی ہوائی اڈہ تک 15منٹ کا سفر3000سے3500روپئے میں طے کراتی ہے، جسے اکثر ٹیکیس استعمال کرتے ہیں۔ تاہم بی بی ایم پی ہیلی پیڈس کو میڈیکل ایمر جنسی کے لئے بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مےئر سمپت راج نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہیلی پیڈ بنانے کے لئے ہر زون سے8مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد وہ ہمارے ہوجائیں گے۔ اس کے بعد اسے مناسب کرایے پر فراہم کیا جائے گا۔ ان ایر ایمبو لینسوں کو پرائیویٹ آپریٹرس سنبھالیں گے۔ یہ سہولت غریبوں کے لئے مہنگی ہونے کے سبب مےئر نے بتایا کہ اس سے متعلق وہ انشورنس کمپنیوں سے بات کررہے ہیں اور اسے مفت سرویس بنانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ حادثہ کے وقت یا شدید بیماروں کو کچھ پہلے کے چند لمحے متاثرہ افراد کی زندگی کے لئے اہم ہوتے ہیں۔ ہیلی سرویس کے ذریعہ ان کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ بی بی ایم پی بجٹ کو جے ڈی ایس کونسلر مہادیو پیش کریں گے جو فائنانس اور ٹیکسیشن کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ عوام کو صحت کے لئے سہولت فراہم کریں۔ بی بی ایم پی کے اسپتالوں کی اعلان کردہ اسکیموں کو بھی بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وہ چاہتے ہیں کہ شہر کے بڑے اسپتالوں میں بھی ہر طرح کی سہولت فراہم ہو اور بی بی ایم پی صحت سے متعلق، سینئر سٹی زنس اور معذوروں کے لئے مختلف اسکیموں کو پیش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...