عراق: عوامی احتجاج کے 11 روز میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:44 PM | عالمی خبریں |

دبئی،19جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق میں مرکزی حکومت ملک کے جنوب میں عوامی احتجاج کی آگ بجھانے کے لیے کوشاں ہے جو آٹھ جولائی سے بھڑکی ہوئی ہے۔ اس دوران 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 60 زخمی بھی ہوئے۔

عراقی وزارت صحت کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی اور بلوے کی کارروائیاں ہیں۔

ادھر عراقی حکام کے نزدیک یہ مظاہرے مصنوعی طور پر بھڑکائے گئے ہیں اگرچہ احتجاج کرنے والوں کے مطالبات درست ہیں۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے زور دیا ہے کہ حکومت کی تشکیل کا عمل تیز کیا جائے تا کہ مظاہرین کی جانب سے طلب کی جانے والی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

عراقی وزارت داخلہ کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول کے مطابق عراقی فورسز شہریوں کی جانوں کی حفاظت، مظاہروں کو محفوظ بنانے اور سرکاری اور نجی املاک کو بچانے کے واسطے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیں۔

اس طرح کی بھی معلومات ہیں کہ حکومت عراقی وزارتوں کے اُن نمایاں عہدے داروں کی برطرفی کا ارادہ رکھتی ہے جن کے نام مظاہروں کے دوران بار بار لیے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں انہیں عدالتی کارروائی کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

اخباری ذرائع کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے جن اصلاحات پر عمل درامد متوقع ہے ان میں ملک کے جنوبی اور وسطی صوبوں کے لیے رقوم کا مختص کیا جانا اور گیس اور تیل کی غیر ملکی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنانا ہے کہ اُن کی نصف ورک فورس عراقی شہریوں پر مشتمل ہو گی۔

دوسری جانب عراق کو پھر سے توانائی فراہم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جانے کے بعد بغداد حکومت کے وزارتی سطح کے دو وفد سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں تا کہ عراق کو توانائی اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔