درجنوں بلوچ عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:32 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد10دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )صوبائی حکام نے دعوی کیا ہے کہ 17 کمانڈروں سمیت 77 بلوچ عسکر یت پسندوں نے اپنے ہتھیار رکھنے اور ریاست کی عملداری تسلیم کر انے کا اعلان کیا ہے۔کو ئٹہ میں ہفتے کو اس سلسلے میں ہونیوالی ایک تقر یب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء4 اللہ زہری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم بعض بلوچ رہنماؤں نے سادہ لوح نوجوانوں کو ورغلا کر غلط راستے پر لگا دیا ہے، تاہم اب ان نوجوانوں نے حقائق کا ادراک کر لیا ہے اور وہ ملک دشمن عناصر سے نا طہ توڑرہے ہیں۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ، اپنے دوسرے دوستوں سے بھی آپ لوگ (سر ینڈر ہونے والے) کہیں کہ وہ آئیں اسٹیٹ کے ساتھ ریاست کے ساتھ کو ئی نہیں لڑسکتا اور ریاست کے ساتھ ہم کیوں لڑیں۔ ہمیں پاکستان نے بہت کچھ دیا ہے۔ ہمیں شناخت دی ہے۔ ہم جو پاکستان سے مانگا ہے پاکستان نے ہمیں دیا ہے۔

2013 کے عام انتخابات کے بعد صوبے میں بننے والی والی حکومت نے ریاست کی عملداری تسلیم کر نے والوں کیلئے عام معافی دینے کے ساتھ اْن کی مالی مدد کی پالیسی کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد حکام کے بقول ایک ہزار زائد بلوچ جوان تشدد کا راستہ تر ک کر کے ریاست کی عملداری کو تسلیم کر چکے ہیں۔ لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ صوبے میں خون ریزی جاری ہے اور امن اب تک قائم نہیں ہوسکا۔

تجزیہ نگار امان اللہ شادیزئی کا کہنا ہے کہ عام فراریوں کو سر ینڈز کر انے سے صوبے میں امن قائم نہیں ہوگا۔ حکومت کو اس حوالے سے ایک مثبت پالیسی وضع کرنی چاہیے۔ ،،بقول اْن کے،سارے معاملات ویسے کے ویسے ہی چل رہے ہیں۔ میر ی رائے ہے کہ گورنمنٹ کو ایک پالیسی کا اعلان کرنا چاہیے کہ یہ ہمارے بھائی ہیں ہم ان کی باتیں مانتے ہیں۔ بلکہ حکومت عام معافی کا اعلان کرے اور اْن کے خلاف تمام کیسز ختم کر ے۔ اس کے بہت مثبت اثرات مر تب ہوں گے۔

قدرتی وسائل سے مالامال پاکستان کا یہ جنوب مغر بی صوبہ بلوچستان میں ایک عشرے سے زائد عر صے سے مختلف کالعدم بلوچ عسکری تنظیمیں صوبے کے ساحل اور وسائل پر زیادہ سے زیادہ اختیارات کیلئے فرنٹیر کور بلوچستان،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں ، قومی تنصیبات اور دوسرے صوبوں سے یہاں محنت مزدور ی کیلئے آنے والے لوگوں پر جان لیوا حملے کر چکی ہیں ، جس میں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...