اردن میں سات کروڑ 33 لاکھ روپے میں نمبر پلیٹ نیلام
عمان ،25؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )دنیا بھر میں گاڑیوں گولڈ نمبر پلیٹوں کی فروخت اور نیلامی ہوتی رہتی ہے مگر اردن میں حال ہی میں نیلام ہونیوالی ایک نمبرپلیٹ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ذرائع کے مطابق عمان کے ایک نیلام مرکز میں پیش کی گئی نمبر پلیٹ چار لاکھ 50 ہزار اردنی دینار یعنی سات لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم میں فروخت کی گئی۔ اس میں 16 فی صد ٹیکس کی رقم بھی شامل ہے۔پاکستانی کرنسی میں نیلامی کی رقم سات کروڑ 33 لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ نمبر پلیٹ کسی عراقی دولت مند نے خرید کی ہے۔ نیلام گھر میں فروخت کے لیے رکھی دیگر اشیاء میں بعض 8ہزار اردنی دینار سے چار لاکھ 50 ہزار دینار تک تھیں۔ ایک نمبر پلیٹ 63 ہزار اردن دینار میں فروخت کی گئی۔