سالانہ 7000 اسرائیلی اہلکار سروس سے فرار ہونے لگے

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2017, 9:48 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،27اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فوج میں مدت ملازمت سے قبل فوجیوں کے فرار کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور  سالانہ قریبا 7000 اسرائیلی فوجی افسر اور سپاہی فوجی خدمت ترک کررہے ہیں۔اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء کے دوران  ہرسات میں سے ایک اسرائیلی فوجی اپنی سروس پوری کیے بغیر ملازمت چھوڑ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج  کی مرکزی قیادت ادارے میں فوجیوں کے فرار کے رحجان کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ ہرنئے سال کے دوران فوج سے فرار ہونے والوں کے نئے ریکارڈ بننے لگے ہیں۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال دو ہزار سولہ کے دوران  14.6 مرد اور 7.5 خواتین اہلکاروں نے قبل از وقت فوجی ملازمت ترک کی۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ فوج سے فرار کے نتیجے میں فوج کی تعداد میں غیرمعمولی کمی ا? رہی ہے۔ فرار کا تناسب 60 فی صد سے بڑھ کر 70 فی صد تک جا پہنچا ہے۔
فوج سے فرار کے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے لکھا ہے کہ زیادہ تر فوجی خرابی صحت اور نفسیاتی عوارض کی وجہ سے فرار اختیار کرتے ہیں۔اس کے علاوہ کئی دیگر اسباب اور عوامل بھی اسرائیلی فوجیوں کو سروس چھوڑنے پرمجبور کررہے ہیں۔ بہت سے ماتحت فوجی اپنی مرضی کی جگہ پر ڈیوٹی نہ لگائے جانے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے باعث انہیں جیلوں میں ڈالے جانے سے بھی فوج سے نفرت پیدا ہوتی ہے۔عبرانی اخبار کے مطابق فوج نے ملازمت کی مدت کم کرنے کے باوجود فوج سے فرار کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فوج سے فرارکی ایک وجہ اسرائیل کے انتہا پسند یہودی طبقات ہیں جو یہودیوں کو فوجی سروس سے اختیار کرنے سے گریز کی تجویز پیش کرتے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔