بھٹکل کے قریب منکی آننت واڈی نیشنل ہائی وے پر بھیانک سڑک حادثہ؛ سات ہلاک 25 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th May 2017, 8:13 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/ مئی (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 25 کلو میٹر دور  منکی ۔آننت واڈی نیشنل ہائی وے 66 پر ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں بس اور ٹمپو ڈرائیور سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو منی پال اور کنداپور لے جایا گیا ہے۔

حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب ایک بجے پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس غالباً کسی سواری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں مخالف سمت سے آنے والی ایک باراتیوں سے بھری ٹمپو سے ٹکرا گئی ۔ بس کی رفتار کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹمپو کو ٹکر مارنے کے ساتھ ہی پلٹا  کھائی ہوئی  ٹمپو کو بس اپنے ساتھ قریب پچاس میٹر دور لے گیا ۔ بعد میں یہ ٹمپو ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔

ٹکر لگتے ہی تین  افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، دو لوگ بھٹکل اسپتال میں شفٹ کرنے کے بعد چل بسے، جبکہ دیگر دو  لوگ منی پال شفٹ کرنے کے دوران راستے میں ہی انتقال کرگئے۔ مرنے والوں میںبننے والی دلہن بھی شامل ہے ۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں نے  ساحل آن لائن کو بتایا کہ ٹمپو پر سوار سبھی لوگ دھارواڑ اور داسن کوپّا (سرسی) سے دھرمستھلا جارہے تھے ، جہاں 27 مئی  کو شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ مگر خوشی کی یہ محفل پل بھر میں غم میں تبدیل ہوگئی۔

مرنے والوں کی شناخت بس ڈرائیور اُمیش والمیکی (35)، ٹمپو ڈرائیور ناگپا گنیگار (46)، بننے والی دلہن دیویا کورڈیکر (23)، پالاکشی ناگیش شیٹ (47)،  بے بی سدیش شیٹ (38)، سبرامنیا (15) اور  پوجا شیٹ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

صرف بس ڈرائیور کو چھوڑ کر مرنے والی سبھی لوگ ٹمپو پر سوار تھے۔ حادثے میں قریب 25 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اورسبھی زخمیوں کو مرڈیشور، ہوناور اور بھٹکل اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعدکچھ کو منی پال اور باقی کو کنداپور اور اُڈپی اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں چند ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیو کمار جائے حادثے  پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال پہنچانے کا بندوبست کیا، یہاں منکی کے نوجوانوں نے زخمیوں کو ٹمپو سے باہرنکالنے میں پورا تعائون کیا ۔اُدھردوسری طرف بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر سریش نائک، ہوناور سرکل پولس انسپکٹر کماراسوامی،  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور کے ساتھ ساتھ دیگر نوجوان بھی اطلاع موصول ہوتے ہی  بھٹکل سرکاری  اسپتال پہنچ گئے اورمریضوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد منی پال اور کنداپور شفٹ کرنے میں مدد کی۔

منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...