ہاسن کے قریب کرےکیرے میں بھیانک حادثہ؛ بس تالاب میں جاگری۔ 8مسافر ہلاک ،15زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2018, 10:04 PM | ریاستی خبریں |

ہاسن13؍جنوری (ایس او نیوز) ضلع  ہاسن کے کرے کیرے میں رات 3.30بجے پیش آنے والے ایک بھیانک سڑک  حادثے میں 8مسافر ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو  ہاسن سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہےجس میں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سرکاری والوئو بس بنگلور سے دھرمستھل  جانے کے دوران ضلع ہاسن کے کرے کیرے میں ایک بریج  کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر سیدھے تالاب میں جاگری۔ پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ   دیگر تین لوگوں نے اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔ہلاک ہونے والوں میں ایک میڈیکل کالج کی طالبہ بھی شامل ہے ۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مرنے والوں میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی شامل ہیں،  پانچ مرنے والوں کی شناخت کی گئی ہے اور دیگر تین  کی شناخت ہنوز باقی ہے۔ٹی ڈی ڈیانا (22)، گنگادھر این (58)، شیوپاّ چلواڈی (45)، بس کنڈیکٹر لکشمن  (50) اور بس ڈرائیور مرنے والوں میں شامل ہیں۔

حادثے میں مرنے والے گنگادھر کی اہلیہ سودھا کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور اسے ہاسن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں لے جایا گیا ہے، البتہ دیگر زخمیوں کو ہاسن کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بس پر جملہ 44 مسافر سوار تھے، غالباً تیز رفتاری کے باعث یا پھر نیند کے جھونکے سے حادثہ پیش آنے کی بات کہی جارہی ہے اور ابتدائی جانچ سے ڈرائیور کی لاپرواہی کو حادثے کا ذمہ دار ٹہرایا جارہا ہے۔مزید چھان بین جاری ہے۔

حادثے میں پوری بس کے پرخچے اُڑ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے تمام لوگ بس کی اگلی سیٹوں پر سوار تھے۔

بنگلور کے سافٹ وئیر انجینر ونئے بھٹ جو اپنے ایک کزن کے ساتھدھرمستھلا جارہا تھا، نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ وہ گہری نیند میں تھا کہ اچانک ایک بڑی آواز سن کر جاگ اُٹھا، اُس نے دیکھا کہ  بس کے اندر افراتفری مچ گئی ہے، کسی کو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے  کہ آخر ہوا کیا ہے، کچھ لوگ میرے اوپر آکر گرگئے، میں کسی نہ کسی طرح بس سے باہر آیا اور پولس کنٹرول روم کو فون کرکے مدد طلب کی۔  حادثے میں ونئے بھٹ کے بائیں ہاتھ کی ایک ہڈی ٹوٹ گئی ہے، اس نے اوپروالے کا شکر ادا کیا کہ  اُسے معمولی چوٹ آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جو لوگ بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے پولس اور ایمبولنس کو فون کرکے حادثے کی اطلاع دی، البتہ اُن کی مدد پہنچنے سے پہلے پاس کے دیہات کے کچھ لوگ مدد کے لئے دوڑ پڑے اور زخمی مسافروں کو بس سے باہر نکالا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی شانتی گراما پولس موقع واردات پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے ساتھ ساتھ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولس آر کے شاہاپورواد سمیت دیگر سنئیر پولس آفسران بھی جلد ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں تیزی دکھائی۔

بتایا گیا ہے کہ بس جمعہ کی شب 11:45 بجے بنگلور سے نکلی تھی، حادثہ رات قریب 3:30 بجے پیش آیا۔ 

حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ وزیر ایچ ایم ریونا نے مرنے والوں کے ورثاء کو فوری طور پر تین تین لاکھ روپیہ امداد دینے کا اعلان کیا اور زخمیوں کے لئے سرکاری خرچہ پر مکمل علاج کرنے کا اعلان کیا  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔