منگلورو میں مچھلی کے تاجروں کو لوٹنے والی 7 رکنی ٹولی اڈپی میں گرفتار۔ بھٹکل سے ہے تمام لٹیروں کا تعلق 

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th February 2019, 10:52 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو8؍فروری (ایس او نیوز) منگلورو میں مہاراشٹرا کے مچھلی تاجروں سے دن دہاڑے 5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والی7ارکان پر مشتمل ٹولی کو ٹویرا کار سمیت اڈپی میں گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق بھٹکل سے ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق کنکن ناڈ ی پولیس اسٹیشن میں 5فروری کو ایک شکایت درج کی گئی تھی کہ مہاراشٹرا کے رتناگیری سے محمد عارف نامی مچھلی کا تاجر منگلورو میں مچھلی فروشوں کورقم اداکرنے کے لئے آیا ہوا تھا۔جب وہ ریلوے اسٹیشن پر اترنے کے بعد آٹو رکشہ سے اپنی کاروباری ساتھی کو رقم دینے کے لئے جارہا تھا توKA53 B4418رجسٹریشن نمبر والی ایک ٹویرا کار میں آنے والے 5تا7افراد نے اس کا راستہ روکا اور اس کے پاس موجود 5لاکھ روپوں والی بیگ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔اس دوران کسی گمنام شخص نے ٹیلی فون پر پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دی تھی اور فون کاٹ دیا تھا۔

کنکن ناڈی پولیس نے آصف کی شکایت پر کیس درج کرلینے کے بعدمعاملے کی پوری سنجیدگی کے ساتھ جانچ شروع کی۔ 6فروری کی دیر رات کو پولیس نے اسی فون کی موجودگی کا مقام تلاش کرلیاجس پر کال کرکے پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دی گئی تھی۔جب پولیس کو پتہ چلا کہ جس کے پاس وہ فون موجود ہے وہ ہیجماڈی سے اڈپی کی طرف آگے بڑھ رہا ہے تو فوراً اڈپی پولیس کو چوکنّا کردیااور کار کے تعلق سے تفصیل بتادی۔ پھر اڈپی ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اور اس نے ٹویرا کار سمیت7 ملزموں کو کاپ کے پاس دبوچ لیااور کنکن ناڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

پولس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت بھٹکل گوُلمی کے رہنے محمد شبیر عرف موُر باٹلی شبیر، محمد نوید، خواجہ صاب، محمد نبیل صاب کے علاوہ بندر روڈمخدوم کالونی اور ڈونگر پلی کے  سید فیاض اور سید حسین اور خلیفہ اسٹریٹ کے رہنے والے ناصر شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں سے بیشتر ملزمین عادی جرائم پیشہ اور ہسٹری شیٹرز بتائے جاتے ہیں جن کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں پہلے سے مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے ملزمین کے پاس سے لوٹے گئے پانچ لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ان لٹیروں کو گرفتار کرنے کی مہم سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش، ڈی سی پی ہنو منتھارایا، ڈی سی پی اوماپرشانت اور اے سی پی راماراؤکی نگرانی میں کنکن ناڈی پولیس انسپکٹر اشوک پی اور ان کے عملے نے انجام دی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...