آسام میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر66 ہوئی، دو گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2019, 11:28 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گول گھاٹ،23؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) آسام کے گول گھاٹ ضلع میں زہریلی شراب پینے سے چائے باغان کے 66 مزدوروں کی موت ہوگئی۔ ضلع کے ایک افسر نے بتایا کہ کئی لوگوں کا ابھی مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ ایسے میں مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سالمارا چائے باغان کے مزدوروں نے جمعرات کی شام تنخواہ ملنے کے بعد ایک دکان سے شراب خریدی تھی جسے پیتے ہی چار خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اگلے 12 گھنٹے مییں 8 دیگر لوگوں کی موت کی خبر آئی جو کہ اب بڑھ کر 66 پر پہینچ گئی ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان ملزموں کی پہچان اندکلپا بوردولائی اور دیب بورا کے طور پر ہوئی ہے جو چائے باغان کے پاس ہی دیسی شراب کی  بھٹی چلاتے تھے۔ وہیں پولیس اس معاملے میں ملوث دیگر لوگوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ ڈی ایس پی پارتھ پرتیم سیکیا نے بتایا، 'ہم نے دو لوگوں کو  گرفتار کیا ہے اور دیگر ملزموں کی تلاش کی جارہی ہے'۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے  میں 10 سے 20 روپئے میں کچی شراب ملا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کی دکان چلانے والے سنجو اورانگ اور اس کی ماں دروپدی اورانگ کی بھی زہریلی شراب پینے سے موت ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...