کیرالہ میں 6,000 کلو زہریلی مچھلی ضبط
ترووننت پورم،25؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کیرالہ کے شمالی پلکڈ ضلع میں ولیار سرحد چوکی پر 6,000 کلو کی مچھلی ضبط کی گئی ہے۔اسے زندہ رکھنے کے لئے زہریلی کیمیکل ’فارملین‘کا استعمال کیا گیا تھا۔’آپریشن ساگر رانی‘مہم کے تحت چھاپہ مار کر ریاستی حکاموں نے آندھرا پردیش سے زہریلی مچھلی لائے جانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔حکام نے بتایا کہ تقریباً 6,000 کلو لاجھینکامچطلی لائی جا رہی تھی۔ انہیں تازہ رکھنے کے لئے زہریلی کیمیکل فارملین کا استعمال کیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے ریاست میں چھاپہ ماری کے دوران 12,000 کلوگرام زہریلی مچھلی ضبط کی گئی تھی۔انہیں بھی فارملین کی مدد سے تازہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔غور طلب ہے کہ فارملین کا استعمال مردے کی لاشوں کو محفوظ رکھنے میں کیا جاتا ہے اور یہ لاشوں کو سڑنے گلنے سے بچاتا ہے۔کھانے کی حفاظتی محکمہ نے حالیہ دنوں میں سرحد چوکیوں پر چھاپہ ماری تیز کر دی ہے۔دوسرے ریاست سے لائی جانے والی مچھلیوں پر نظر رکھنے کے لئے وزیر صحت کے کے شیلجا نے اس سلسلے میں ایک ہدایات جاری کیا تھا۔