60 سابق افسرشاہ ہوئے مودی کے خلاف، سی اے جی پر لگایاموجودہ حکومت کی شبیہ کو بچانے آڈٹ رپورٹ میں جان بوجھ کرکررہا ہے تاخیر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th November 2018, 9:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :13/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) 60ریٹائرڈ افسران نے سی اے جی (CAG)  کو خط لکھ کر اس پر نوٹ بندی اور رافیل سودے پر آڈٹ رپورٹ کو جان بوجھ کر ٹالنے کا الزام لگایا ہے تاکہ اگلے سال انتخابات سے پہلے این ڈی اے حکومت کی شبیہہ خراب نہ ہونے پائے۔

سابق حکام نے ایک خط میں کہا ہے کہ نوٹ بندی اور رافیل لڑاکا طیارہ سودے پر آڈٹ رپورٹ لانے میں غیر فطری اور بے سبب تاخیر پر تشویش پیدا ہو رہی ہے اور رپورٹ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ٹیبل پر رکھی جانی چاہئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وقت پر نوٹ بندی اور رافیل سودے کو لے کر آڈٹ رپورٹ جاری کرنے میں تاخیر کو جانبدار قدم کہا جائے گا اور اس سے ادارے کی شبیہہ پر بحران پیدا ہو سکتا ہے۔کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل (CAG) کی جانب سے  فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

نوٹ بندی پر میڈیا کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے سابق افسرشاہوں نے کہا ہے کہ اس وقت کے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل ششی کانت شرما نے کہا تھا کہ آڈٹ میں نوٹوں کی پرنٹنگ پر خرچ، ریزرو بینک کے منافع ادائیگی اور بینکنگ لین دین کے اعداد و شمار کو شامل کیا جائے گا۔خط میں کہا گیا ہے اس طرح کی آڈٹ رپورٹ پر گزشتہ بیان 20 ماہ پہلے آیا تھا لیکن نوٹ بندی پر وعدے کے مطابق آڈٹ رپورٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔خط پر دستخط کرنے والے ریٹائرڈ افسران میں پنجاب کے سابق ڈی جی پی جولیو ریبروکی سابق بھارتی انتظامی خدمات افسر سے سوشل ایکٹیویسٹ بنیں ارونا رائے، پونے کے سابق پولیس کمشنر مرین بورونکر، پرسار بھارتی کے سابق سی ای او جواہر سرکار، اٹلی میں سابق سفیر کے پی فیبین سمیت دیگر سابق افسر ہیں۔

خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایسی خبریں تھیں کہ رافیل سودے پر آڈٹ ستمبر 2018 تک ہو جائے گا لیکن متعلقہ فائلوں کی  کیگ نے اب تک جانچ نہیں کی۔سابق افسرشاہوں نے کہا ہے کہ ٹو جی، کوئلہ، آدرش، کامن ویلتھ گیمز گھوٹالے پر کیگ کی آڈٹ رپورٹ سے اس وقت کے یو پی اے حکومت کے کاموں کے بارے میں عوامی رائے متاثر ہوئی تھی اور مختلف حلقوں سے اس کی تعریف ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ  ایسی رائے بنانے کے معاملے بڑھ رہے ہیں کہ کیگ مئی 2019 کے انتخابات کے پہلے نوٹ بندی اور رافیل سودے پر اپنی آڈٹ رپورٹ میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہا ہے تاکہ موجودہ حکومت کی شبیہ خراب نہ ہو۔خط میں کہا گیا ہے کہ نوٹ بندی اور رافیل سودے کو لے کر وقت پر آڈٹ رپورٹ پیش کرنے میں کیگ کی ناکامی کو جانبدار قدم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے اور اس اہم ادارے کی شبیہہ پر بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...