جمہورریہ وسطی افریقہ میں دہشت گرد حملوں میں 6 امن کار ہلاک

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 16th May 2017, 7:10 PM | عالمی خبریں |

جوہانسبرگ،16مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جمہوریہ وسطی افریقہ میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مشن یعنی ایم آئی این یو ایس سی اے نے کہا ہے کہ ری پبلک کے ایک دور افتادہ قصبے بن غاسومیں مسلمانوں کو ہدف بنانے والی مسلح ملیشیاؤں نے حالیہ دنوں میں 30 عام شہریوں اور اقوام متحدہ کے 6 امن کاروں کو ہلاک اور بہت سے دوسروں کو زخمی کر دیا ہے۔ ایم آئی این یو ایس سی اے کے سربراہ پرفیٹ اونانگا انیانگا نے کہا کہ مشن بن غاسو میں کمک بھیج رہا ہے جہاں بے گھر ہونے والے عام شہری ایک مسجد ، ایک کیتھولک چرچ اور ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے ایک اسپتال میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشن کو اپنے 6 ارکان کی ہلاکت پر دکھ ہے۔ یہ انتہائی قابل افسوس ہے کہ کہیں 10 اور کہیں 11 لوگ زخمی ہوئے۔ تشدد کے اس واقعے کے بعد ابھی درست اعداد وشمار دینا بہت قبل از وقت ہے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ ہمیں جو تعداد نظر آرہی ہے وہ 20 سے 30 تک ہو سکتی ہے۔ صورت حال انتہائی افسوسناک ہے اور ہم جتنی جلدی ممکن ہو سکے بن غاسو کا قبضہ واپس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ جمہوریہ وسطی افریقہ میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والا ایسا دوسرا حملہ ہے جس میں امن کار ہلاک ہوئے۔
صدر فیسٹن ٹواڈیرانے اتوار کو ہونے والے اس حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن مشن کے امن کاروں کے خلاف حملہ ان سنگین جرائم کے ضمرے میں آتا ہے جن کے لیے انہیں ملکی اور بین الاقوامی قانون کے سامنے جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔ میں ملک کے اس حصے میں زخمی ہونے والوں، اور ان وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے بے گناہ متاثرین کے لیے اپنی بھر پور مدد دینے کے لیے جلد ہی وہاں جاؤں گا۔جمہوریہ وسطی افریقہ میں امدادی کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ ملک ایک بار پھر تنازعے کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔گذشتہ چھ ماہ میں ہزاروں لوگ تشدد سے جانیں بچانے کے لیے دیہی علاقوں سے فرار ہو چکے ہیں۔اس ملک کی نصف سے زیادہ آبادی انسانی ہمددردی کی امداد پر انحصار کرتی ہے لیکن اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امدادی کوششوں کے لیے فنڈز کی خطرناک حد تک قلت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔