پارٹی کا حکم نہ ماننے کا شاخسانہ؛ سرسی بلدیہ کے صدر سمیت 6کانگریسی اراکین کی رکنیت منسوخ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th April 2017, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 25؍اپریل (ایس او نیوز) سرسی  بلدیہ کے صدر کے انتخاب میں اپنی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ کرنے کی وہپ جاری رہنے کے باوجود 7کانگریسی اراکین پر الزام تھا کہ انہوں نے پارٹی کے حکم کی تعمیل نہ کرتے ہوئے باغی امیدوار کے حق میں ووٹ استعمال کرتے ہوئے پارٹی سے بغاوت کی ہے اور پارٹی کے اعلان کردہ امیدوار کی شکست کا سبب بنے ہیں۔

اس سلسلے میں تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ گزشتہ سال ہوئے سرسی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں جملہ 31 سیٹوں میں سے کانگریس کے 20 اور بی جے پی کے 10 اُمیدوار کامیاب ہوئے تھے ،جبکہ ایک سیٹ پر آزاد اُمیدوارکو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اس تعلق سے  اپریل2016میں ہوئے بلدیاتی صدر کے انتخاب کے دوران مذکورہ کانگریسی اراکین نے پارٹی کے حکم(وہپ) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے حقیقی امیدوار جگدیش ناگ بھوشن کو ووٹ دینے کے بجائے پارٹی سے بغاوت کی اور  بی جے پی کی حمایت سے مقابلہ کرنے والے پردیپ سنجیو شیٹی کے حق میں کراس ووٹنگ کرتے ہوئے  باغی امیدوار کوکامیاب کیا۔

اس بات پر ناراض کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر بھیمنا نائک نے پنچایت کے صدر بننے والے سنجیو شٹی اور اُن کو تعائون کرکے انتخابات میں جیت دلانے والے  سدھاکر شرینواس شیٹی، شیلو بلیز واز، فرانسس پیدرو نورانوھا، شریدھر ہیریا موگیر، رضیہ بشیر اے شیخ اور امان اللہ خان پر پارٹی وہپ کی خلاف ورزی، ضابطہ شکنی اور کراس ووٹنگ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان  اراکین کے خلاف اقدام کرتے ہوئے ان کی رکنیت منسوخ کرنے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی تھی۔گزشتہ ایک سال سے یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں چل رہاتھا۔ اب اس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی مسٹر ایس ایس نکول نے اس معاملے کے ایک رکن امان اللہ خان کو چھوڑ کر باقی تمام 6اراکین کی رکنیت کو باطل قرار دیا ہے۔

امان اللہ خان کے سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ اس معاملے سے متعلق پیش کردہ ثبوت یعنی پارٹی کاوہپ قبول کرنے والے کاغذ پر ان کے دستخط انگریزی میں اور رجسٹر کے اندر ان کے دستخط اردو میں موجود ہیں۔دستخط میں موجود فرق کی بنیادپر شبہ کافائدہ دیتے ہوئے ڈی سی نے انہیں بری کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...