دہشت گردی کی سرگرمیوں میں 6 اسرائیلی گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2017, 6:37 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کیالزام میں دو فوجیوں سمیت چھ یہودی شرپسندوں کو حراست میں لیا ہے جنہیں گذشتہ روز جنوبی اسرائیل میں بئر سبع کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے شرپسند یہودی فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر حملوں کے لیے چاقوؤں، آہنی لاٹھیوں اور دیگر دستی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ گذشتہ ایک ماہ میں ان یہودیوں کے حملوں میں پانچ فلسطینی شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جب کہ دسیوں گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ سرگرمیوں کا اصل محرک یہودی خواتین کو عربوں کے ساتھ میل ملاپ سے روکنا ہے۔ یوں یہودی شرپسندوں کی انتقامی کارروائیوں کا پس منظر قومی اور نسلی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر حملوں میں یہودیوں کو اکسانے میں ’لاھاوا‘ نامی ایک تنظیم کا ہاتھ ہے جس نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام میں یہودیوں کو کہا تھا کہ وہ ’یہودی خواتین کو عربوں سے شادیوں سے بچائیں‘۔اسرائیلی ریاستی اداروں کی طرف سے سرکاری سطح پر یہودیوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کرنے کے واقعات شاذ ونادر ہی پیش آتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دو اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر فلسطینیوں پر دہشت گردانہ کارروائیوں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اگست 2014ء کو ’لاھاوا‘ نامی گروپ نے ایک مسلمان مرد کی یہودی خاتون کے ساتھ تل ابیب میں ہونے والی شادی پر احتجاج کیا تھا۔ اس موقع پر اس گروپ کی طرف سے ’عرب مردہ باد‘ کے نعرے لگائے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...