کاروار: بیچ سمندر میں کشتی اُلٹ گئی؛ دس سے زائد ہلاک ؛ راحت اور بچاو کا کام جاری، 25 سے زائد لوگ تھے کشتی پر سوار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st January 2019, 4:54 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار21/جنوری (ایس او نیوز) کاروار میں کورم گڑھ جاترا کے لئے نکلی ایک کشتی بیچ سمندر میں ڈوب جانے سے کشتی پر سوار دس سے زائد لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ کشتی پر موجود 25 سے زائد لوگوں میں اب تک  صرف  نو   لوگوں کو ہی بچانے کی خبر ملی  ہے، دیگر لوگوں کو بچانے کی کوشش جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی  کورم گڑھ جاترا کے موقع پر  سینکڑوں لوگ الگ الگ کشتیوں پر سوار کورم گڑھ جزیرہ پہنچے تھے، دوپہر کو پوجا پاٹ کے بعد لوگ اپنی اپنی کشتیوں پر سوار ہوکر واپس کاروار  آرہے تھے جس کے  دوران ایک کشتی  بحر عرب میں اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر اُلٹ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ جو لوگ تیرنا جانتے تھے، وہ تیرتے ہوئے ڈوبتی کشتی کو پکڑ کر جان بچانے کی کوشش کرنے لگے، اسی دوران کاروار رکن اسمبلی روپالی نائک بھی دوسری کشتی پر سوار  جاترا سے واپس آرہی تھی، بیچ سمندر میں ڈوبتی کشتی کو دیکھ کرکشتی پر سوار لوگ فوری  اُن کی مدد کو پہنچ گئے۔ خبر ہے کہ ان کی کشتی وہاں سے گذرنے کی وجہ سے   چھ  لوگوں کو بچالیا گیا ۔ دیگر لوگوں کو بچانے کے لئے  فوری طور پر کوسٹل سیکوریٹی پولس، ماہی گیروں کی ٹیم  سمیت دیگر حفاظتی اہلکار  موقع پر پہنچ گئے ۔

کاروار اسپتال کے ایک ذرائع نے بتایا کہ  اسپتال  میں شام چھ بجے   تک نو لوگوں کی نعشوں کو لایا گیا ہے، مگر خبر ملی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد دس  سے بھی زیادہ ہے،   مزید   لوگوں کی تلاش دیر شام بھی جاری تھی۔

ویسے تو بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اُترکنڑا کےڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول اور ضلع کے ایس پی ونائک پاٹل  خود بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، مگر اس دوران کاروار رکن اسمبلی روپالی نائک نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی پر اس بات کو لے کر گرم ہوگئیں کہ فون کرنے کے باوجود حفاظتی اہلکار فوری طور پر راحت اور بچاو کرنے نہیں پہنچے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اُنہیں بتایا کہ اطلاع ملتے ہی انہوں نے اہلکاروں کو بوٹ سمیت موقع  واردات پر روانہ کیا تھا اور کسی بھی طرح کی تاخیر نہیں کی گئی تھی۔

اُدھر  کاروار سرکاری اسپتال میں لاشوں کو لانے کے بعد اسپتال کے اندر اور باہر  عوام کا ہجوم جمع تھا اور پولس عوام کو قابو میں کرنے میں مصروف نظر آرہی تھی۔

خیال رہے کہ جزیرہ  کورم گڑھ ۔ کاروار ساحل سے قریب پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، جہاں سال میں صرف دو دن  جاترا رکھی جاتی ہے اور اس موقع پر عوام کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو ان دو دنوں میں یہاں 25 ہزار سے زائد لوگ  مختلف کشتیوں کے ذریعے پہنچتے ہیں اور پوجا پاٹ میں شریک ہوتے ہیں۔ جاترا میں شریک ہونے والوں میں ساحلی کرناٹکا کے ساتھ ساتھ گوا اور مہاراشٹرا سے بھی کافی یاتری پہنچتے ہیں۔

عینی شاہدین کا بیان:   ڈوبنے والی کشتی  سے زندہ بچ نکلنے والے  درشن شیروڈکر نے  اخبارنویسوں کو  بتایا کہ  وہ کورم گڑھ جزیرہ سے  پوجا پاٹ ختم کرکے  دوپہر قریب تین بجے کاروار ساحل جانے کے لئے متعلقہ  کشتی  پر سوار ہوئے تھے، کشتی جب بحر عرب سے کالی ندی میں داخل ہورہی تھی، اُسی وقت  کشتی  اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں  آگئی۔ کشتی والے نے  معاملے کو بھانپتے ہوئے فوراً کشتی کی رفتار کو کم کرتے ہوئے کشتی کو روک دیا، چند منٹ بعد جب کشتی کے موٹر کو دوبارہ آن کرکے آگے بڑھانے کی کوشش کی تو کشتی کا ایک حصہ  نیچے اور دوسرا اوپر ہوگیا، اس موقع پر کشتی پر سوار لوگ  ڈر کے مارے کشتی کے ایک حصے سے دوسرے حصے کی طرف بڑھنے لگے، جس کے  نتیجے میں کشتی کا ایک سرے پر وزن زیادہ ہوگیا اور وہ اُلٹ گئی۔ سبھی لوگ سمندر میں  گرگئے، جن میں، میں بھی ایک تھا، لیکن میری قسمت اچھی تھی کہ  بوٹ کا ایک سِرا میرے ہاتھ لگ گیا اور میں نے فوراً بوٹ کو پکڑ لیا۔ آٹھ دیگر لوگ جو تیرنے سے واقف تھے، وہ بھی سمندر میں گرتے ہی تیرتے ہوئے واپس اُلٹنے والی کشتی کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے، مگر بوٹ پر سوار دیگر سبھی لوگ سمندر کے حوالے ہوگئے۔ہم جملہ 9 لوگ قریب 20 منٹ تک کشتی کو تھامے ہوئے  بیچ سمندر میں زندگی اور موت سے جوجنے لگے،

درشن شیروڈکر نے مزید بتایا کہ  اس موقع پر پانچ سے چھ کشتیاں ہمارے قریب سے واپس جارہی تھی، مگر اُنہوں نے ہماری پلٹا کھائی ہوئی بوٹ دیکھ کر ڈر کے مارے ہمارے قریب بھی نہیں پہنچے اور بوٹ چلانے والوں نے بھی ہمارے قریب آنے کی ہمت نہیں کی۔ مگر  بعد میں ماہی گیروں کی بوٹ موقع پر پہنچی اور ہمیں بچالیا۔   کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک کی کشتی بھی اس دوران وہاں پہنچی، جس نے چھ لوگوں کو اپنی بوٹ میں  جگہ دی، دیگر تین لوگوں کو ماہی  گیروں نے اپنی کشتی پر سوار کرکے بچالیا۔

بوٹ پر جملہ کتنے لوگ سوار تھے، اس تعلق سے متضاد  رپورٹس دی جارہی ہیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بوٹ پر 22 لوگ سوار تھے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، مگر کچھ لوگوں نے  28، بعض نے 26 اور بعض نے 25 سے زائد لوگوں کے کشتی پر سوار ہونے کی بات کہی ہے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ فی الحال نو لوگوں کی نعشیں کاروار سرکاری اسپتال پہنچائی جاچکی ہیں، نو لوگوں کو بچایا گیا ہے، اب دیگر کتنے لوگ سمندر میں غرق ہوئے ہیں،  اس بات کا پتہ  نہیں چل پایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ  کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں   اس کا ...

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔  لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس ...

ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی ...

کرناٹک: پی یو سی امتحان میں طلبہ کو 'گریس مارکس' نہیں ملیں گے ۔ ایگزامنیشن بورڈ کی وضاحت

پی یو سی بورڈ کے امتحان میں فیزکس کے پیپر میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کا جو سرکیولر وائرل ہوا ہے اس کے تعلق سے پی یو سی بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک جعلی سرکیولر ہے اور ایسا کوئی فیصلہ بورڈ نے نہیں کیا ہے ۔