کانگریس کے6 ممبران پارلیمنٹ 5دن کے لیے معطل ،میں ممبران پارلیمنٹ کی پارٹی کو دیکھ کر فیصلہ نہیں کرتی،سمترا مہاجن کادعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 1:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج کانگریس کے6 ممبران پارلیمنٹ کو5دنوں کے لیے معطل کر دیا۔ان ممبران پارلیمنٹ پر اسپیکر کی جانب کاغذپھاڑکراچھالنے کا الزام ہے۔ان پانچ ممبران پارلیمنٹ میں گورو گگوئی، ادیر رنجن چودھری، رنجیت رنجن، ایم کے راگھون، سشمیتا دیب اور کے سریش شامل ہیں۔یہ ممبران بھیڑ کے تشدد پر کام روکو تجویز لانا چاہتے تھے۔دراصل، ممبران پارلیمنٹ نے آج موب لنچنگ کے معاملے پر ہنگامہ کیا۔جب کانگریس کے کئی ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر کے سامنے کاغذ اچھالے تو اننت کمار نے کہا کہ کانگریس ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے اس طرح کی حرکت شرمناک ہے۔اس دوران کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی بھی موجود تھے۔اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ ممبر پارلیمنٹ کتنی نظم و ضبط دکھا سکتے ہیں، ملک بھی ان کے رویے کو دیکھ رہا ہے۔ان تمام ممبران پارلیمنٹ پر پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ میں ممبران پارلیمنٹ کی پارٹی کو دیکھ کر فیصلہ نہیں کرتی،آج انہوں نے ایک بار نہیں چار بار کاغذ کے ٹکڑے پھینکے،بچوں جیسا کام کیا،کالج اور اسکول کے بچوں کو ہم کیا کہیں گے،آج کارروائی نہیں کریں گے تو کل کے لئے نظم و ضبط کس طرح رکھ پائیں گے۔کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ بھیڑ کے حملے سے قتل کے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔مودی نے تین بار اس معاملے پر بولا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا،جب تک قدم نہیں اٹھائے جائیں گے، یہ واقعات نہیں رکیں گے۔آج لوک سبھا میں بوفورس کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا، جسے لے کر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ (بی جے پی)کافی طویل عرصے سے اس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں،اگلے 30سالوں تک انہیں یہ مسئلہ اٹھانے دو۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...