ریاست میں 550 ویٹرنری ڈاکٹروں کا تقرر جلد: منجو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2017, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے مویشی پالن اے منجونے کہا کہ محکمۂ مویشی پالن میں بہت جلد 550 ویٹرنری ڈاکٹروں کا تقرر کیا جائے گا۔ آج شہر کے ہبال میں ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی میں جانوروں کیلئے جدید خوراک کی تیاری کے مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیکل ڈاکٹروں کے مساوی درجے اور تنخواہوں کی ویٹرنری ڈاکٹروں کو بھی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ کی طرف سے ضروری قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ویٹرنری کالج کے احاطہ میں قائم ہونے والے خوراک کے مرکز میں بین الاقوامی معیار کی دوائیں تیار کی جائیں گی اور اسے ملک اور بیرون ملکوں میں فروخت کیلئے مہیا کرایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...