مظفر پور ،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بہار کے مظفر پور ضلع میں آج آبکاری محکمہ کے حکام نے ایک ٹرک سے انگریزی شراب کے 550کارٹن ضبط کئے ہیں۔آبکاری سپرنٹنڈنٹ دین بندھونے بتایا کہ معلومات پر آبکاری محکمہ کی ٹیم نے مڑوا گاؤں میں چھاپہ مارا اور ایک ٹرک سے آج صبح تقریبا ایک کروڑ روپے قیمت کی شراب ضبط کی۔انہوں نے بتایا کہ آلو کے تھیلے کے درمیان شراب کے کارٹن کو چھپا کررکھا گیا تھا۔آبکاری ٹیم نے گاڑی کے ڈرائیور اور کھلاسی کو گرفتار کر لیا ہے۔بہار مدی ممنوع اور ایکسائز قانون 2016 کے مطابق ریاست میں شراب پر مکمل پابندی لاگو کی گئی ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کم از کم آٹھ سال کی سزا کا قانون ہے جسے 10 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
ایک نظر اس پر بھی
لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن طور پر اختتام پذیر، 62 فیصد سے زائد ووٹنگ
ہندوستان کی اٹھارویں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 102 سیٹوں کے لیے ہوئی ووٹنگ میں 62 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دی ہدایت: انتخابی عمل میں تقدس برقرار رہنا چاہیے
ای وی ایم مشین اور وی وی پیاٹ میں درج ہوئے ووٹوں کی مطابقت جانچنے کے معاملے پر شنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ انتخابی عمل میں تقدس برقرار رہنا چاہیے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی وضاحت ؛ بورڈ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ بورڈ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا
منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع
دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...
وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...
وی وی پیاٹ معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری، تکنیکی پہلؤوں پر بنچ کررہی ہے سوالات
سپریم کورٹ میں EVM-VVPAT معاملے کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ کیس کی سماعت کر رہی ہے۔