سائبیریا میں ایک تھیلے سے 54 انسانی ہاتھ برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 12:13 PM | عالمی خبریں |

سائبیریا18مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) روس کے سرد اوردور افتادہ علاقے سائبیریا میں انسانی ہاتھوں سے بھرا ایک تھیلا ملا ہے جس میں ہاتھوں کے 27 جوڑے برآمد ہوئے ہیں۔ اس معمے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور خیال یہ ہے کہ شاید اسے انسانی اعضا کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔چین اور روس کے سرحد پر واقعے ایک شہر خباروسک میں دریا کے کنارے ایک بیگ ملا ہے جس میں کلائی سے کٹے ہوئے بہت سے انسانی ہاتھ ملے ہیں۔ یہ ہاتھ جوڑوں کی شکل میں ہیں اور اس عجیب واقعے نے خود پولیس کو بھی پریشان کردیا ہے۔دریا کے کنارے مچھلی پکڑنے کے ایک اہم مقام کے پاس یہ تھیلا ملا ہے جس پر ایک مقامی شخص کی پہلی نظر پڑی تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس میں کس کے ہاتھ ہیں، کس نے کاٹے ہیں اور ان کا کیا مقصد تھا؟کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ شاید یہ ہاتھ کسی جرم یا چوری کی پاداش میں کاٹے گئے ہیں۔ یا پھر مرنے والوں کی قبر کھود کر ان کی لاشوں کو کاٹ کر ہاتھ جمع کیے گئے ہیں۔ یا کسی اسپتال میں وفات پانے والوں سے یہ ہاتھ کاٹے گئے ہیں۔ لیکن اس علاقے میں اب تک انسانی اعضا کی اسمگلنگ کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔پولیس نے احتیاط سے ہاتھوں کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ہاتھوں کے پاس سے پٹیاں اور بینڈیج بھی ملی ہیں لیکن اس کے باوجود اب تک پولیس یہ معمہ حل نہیں کرسکی ہے اور وہ مزید تفتیش کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...