بنگلورو کے راجہ راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ میں 55فیصد پولنگ
بنگلورو،28؍مئی (ایس اونیوز) بنگلورو کے راجہ راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ میں آج53؍تا55؍فی صد پولنگ ریکارڈس کی گئی ہے۔ آج صبح7؍بجے اس حلقہ میں پولنگ کی رفتار کافی سست رہی۔ اس کے بعد پولنگ بوتھوں کے روبرو ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ شام 6؍بجے تک ووٹروں نے قطار میں کھڑے ہوکر اپنا ووٹ دیا۔ اس حلقہ کے 4,71,900 ووٹروں کے لئے 421بوتھس قائم کئے گئے تھے جن میں186حساس اور47؍ بوتھوں کو زیادہ حساس کے طور پر نشاندہی کی گئی تھی۔ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔