اب مسلمان گائے پال بھی نہیں سکتے؟الور میں مسلم خاندان سے 51گائے چھین کرگؤشالاکے حوالے کیاگیا،انتظامیہ تماشائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 11:29 AM | ملکی خبریں |

الوار ،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے الور میں گؤرکشکوں کی دہشت گردی کا کا ایک نیا کارنامہ سامنے آیاہے۔معلومات کے مطابق الور ضلع کے کشن گڑھ باس تھانہ علاقہ کے تحت ساؤوباس رہائشی مسلم گائے پالنے والے کے بیٹے نسروخاں اور ان کی بیوی سے گؤرکشکوں کی طرف پولیس سے ملی بھگت کرکے ان سے جبراََ51 سے زیادہ گایوں کومسلم خاندان سے چھین کرگؤشالامیں دے دینے کامعاملہ سامنے آیاہے ۔فی الحال میو خاندان کے پاس ایک گائے اور پندرہ بیس بچھڑے بچھڑیاں ہیں۔ ادھربھوک سے پریشان گائے کے بچوں کی حالت خراب ہے تو وہیں مسلم خاندان کا دھندہ ٹھپ پڑا ہوا ہے۔اپنی گایوں کو واپس حاصل کرنے کے لیے وہ در در کی ٹھوکریں کھاتا پھر رہا ہے۔یہ واقعہ 3 اکتوبر کا ہے اور 12 دن بعد بھی مسلم خاندان کو اس کی گائے نہیں دی جا رہی ہے۔جبکہ کسان خاندان سے منسلک سبا میوکے گھر پر دودھ دینے والے گائے بیل۔بچھڑے اپنی ماں کے دودھ کے انتظار میں کئی دنوں سے بھوک پیاس سے تڑپ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...