کرناٹک انتخابات: بنگلورمیں گڑبڑی کی خودکار نشاندہی کرنے والی 5000ووٹنگ مشینوں کا ہوگا استعمال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th April 2018, 6:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 12؍اپریل (ایس او نیوز) چیف الیکشن افیشیل(سی ای او) سنجیوکمار کا کہنا ہے درپیش اسمبلی انتخابات کے دوران بنگلورو میں جملہ5000ایسی ایڈوانسڈ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اور VVPATاستعمال کیے جائیں گے جس کے اندر کسی بھی قسم کی گڑبڑی کی نشاہی کرنے کاخودکار نظام موجود ہوگا۔

سی ای او نے بتایا کہ یہ جدیدمشینیں بنگلورو کی بھارت الیکڑرانکس لمیٹیڈ کی جانب سے فراہم کی جائیں گی جس میں اگر چھیڑ چھاڑ کی گئی یا کسی قسم کی گڑ بڑی موجود ہوتو اسے اسکرین پر آٹو میٹک ڈسپلے کیا جائے گا۔اور اسے ابتدائی مرحلے کے طور پر بنگلورو میں استعمال کیا جائے گا۔اس قسم کی مشینیں پہلی مرتبہ ریاست میں استعمال کی جارہی ہیں۔اور اس کے درست استعمال کے تعلق سے افسران کو ضروری تربیت دی جائے گی۔جہاں تک ووٹروں کا تعلق ہے ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ ان جدید مشینوں اور سابقہ مشینوں میں بظاہر کوئی فرق نہیں ہے۔

سی ای او کے مطابق فی الحال 89,206بیلیٹ یونٹس اور 76,192کنٹرول یونٹس موجودہیں جن میں سے کچھ گجرات اور اتر پردیش جیسی ریاستوں سے منگوائی گئی ہیں۔مشینوں کی موجودہ تعداد ریاست کے 224حلقوں میں موجود 58546 پولنگ اسٹیشنس کے لئے کافی ہے۔کرناٹکا میں اس وقت 2.52کروڑ مرد ، 2.44کروڑ خواتین اور4500مخنث(ہجڑے) پر مشتمل جملہ 4.96ووٹرس موجود ہیں۔

مسٹر کمار نے یہ بھی بتایا کہ 27مارچ کو انتخابی ضابط  اخلاق لاگو کیے جانے کے بعد سے اب تک ریاست بھر میں نگراں ٹیموں کی طرف سے 4.69کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ووٹروں کو رجھانے کے لئے دئے جانے والے9.96کروڑ روپے مالیت کے تحفے بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تقریباً46لاکھ روپے مالیت کی 10,500لیٹرز شراب بھی پکڑی گئی ہے۔ریاستی انتخابات کو منعقد کرنے میں منجملہ 3,56,552 افسران اور اہلکاروں پر مشتمل عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔