شمالی شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک،کار بم دھماکوں میں نقل مکانی کرنے والوں کو نشانہ بنایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2017, 7:56 PM | عالمی خبریں |

دمشق،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمال مشرقی شام میں نقل مکانی کرنے والے شہریوں پر شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ کرد ہلال احمر کے طبی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری تین گاڑیوں کو نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے یہ حملہ دیر الزور اور الحسکہ شہروں کے درمیان سرحدی علاقے ابوفاس کے مقام پر کیا گیا جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔ مقتولین میں بیشتر عام شہری ہیں جو دیر الزور میں جاری لڑائی سے جا بچا کر فرارہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مرنے والوں میں دسیوں عام شہری شامل ہیں جب ک کرد سیکیورٹی فورسز کا ایک ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...