جاپان میں طوفانی بارش سے 50 افراد ہلاک، 16 لاکھ شہری بے گھر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th July 2018, 11:55 AM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،8؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں سے لگ بھگ 16 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے، جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 50 افراد ہلاک جبکہ 48 لاپتہ ہیں، حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلیے فوج طلب کر لی ہے، ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات نے مرکزی جزیرے ہونشو کے 3 اضلاع کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید موسمی حالات سے خبردار رہیں، ان اضلاع میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، دریاؤں میں طغیانی اور طوفانی ہواؤں کا خدشہ ہے، بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں سے کئی اہم شہر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر سے بنائی جانے والی وڈیوز میں تاکاہاشی دریا کے کنارے واقع شہر کورا شیکی کو پانی میں ڈوبا اور رہائشیوں کو مکانات کی چھتوں پر پناہ لیے دیکھا جا سکتا ہے، جاپان کا تاریخی شہر ہیروشیما بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے خدشے کے پیشِ نظر ہفتے کی صبح تک 16 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے، ٹوکیو سے 600 کلومیٹر دور واقع موٹویاما نامی قصبے میں جمعے سے ہفتے کی صبح کے درمیان 583 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارشوں کا سلسلہ آج (اتوار) تک جاری رہ سکتا ہے جس سے مزید دریاؤں میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے جبکہ پہلے سے زیرِ آب علاقوں میں صورتِ حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

غزہ : پیراشوٹ نہ کھلنے سے امدادی سامان فلسطینیوں پر گرگیا، 5افراد جاں بحق

یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ...