پی یو سی سال دوم کے امتحانی پرچے افشاء کرنے پر 5سال جیل اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2018, 8:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 10؍فروری (ایس او نیوز) ڈپارٹمنٹ آف پری یونیورسٹی ایجوکیشن سے جاری سرکیولر کے مطابق کرناٹکا ایجوکیشن ایکٹ 1983میں ترمیم کے بعد پری یونیورسٹی سال دوم کے پرچے افشاء (لِیک) کرنے والوں کے لئے اب 5سال تک کی جیل اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزاتجویز کی گئی ہے۔

پی یو کالجس کے نام جاری سرکیولر میں کالج کے ذمہ داران کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس نئی ترمیم اور سز ا کے بارے میں طلباء کے والدین کو آگاہ کریں اور بتائیں کہ طلباء سمیت جو کوئی بھی سال دوم کا امتحانی پرچہ لِیک کرنے کا مجرم پایا جائے گا اسے مذکورہ بالاسزا بھگتنی پڑے گی۔نئے قانون کے مطابق افشاء کیا گیا پرچہ خریدنے والابھی اسی سزاکا مستحق ہوگا۔

ڈپارٹمنٹ آف پی یو ایجوکیشن کی ڈائریکٹرسی شیکھانے کہا کہ:’’اس سے قبل پرچہ افشاء ہونے سے متعلق جو تشریح تھی وہ کچھ زیادہ واضح نہیں تھی۔ اب اس نئی ترمیم کے بعد اس کا دائرہ وسیع ہوگیا ہے ۔ اور پرچے کے سوالات کو امتحان سے قبل سوشیل میڈیا پر پھیلانا بھی پیپر لیک کرنے کے زمرے میں شامل کردیا گیا ہے۔ اب محکمہ اس قانون کو سختی کے نافذ کرے گا اور ایسے لوگوں کے خلاف کٹھن کارروائیاں کی جائیں گی۔‘‘

خیال رہے کہ سال 2016میں کیمسٹری کے پرچے ایک سے زائد بار افشاء کیے گئے تھے۔ اس طرح پیپر لیک ہونے سے تقریباً2لاکھ طلباء متاثر ہوئے تھے۔ اسی پس منظر میں 1983ایکٹ میں ترمیم کی گئی اور سزا کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...